وزارت خزانہ

مالی سال 2019-20 سے مالی سال 2021-22 میں اٹل پنشن یوجنا کے تحت اندراج میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ

Posted On: 21 MAR 2023 7:04PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) 9 مئی 2015 کو شروع کی گئی تھی، اور 1 جون، 2015 کو یہ یوجنا چالو کی گئی تھی۔اٹل پنشن یوجنا کی کم از کم عمر 18 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر 40 سال ہے۔ اسکیم کے مطابق، سبسکرائبر کو 60 سال کی عمر کو پہنچنے پر پنشن کا فائدہ  حاصل کرسکیں گے۔اس طرح اٹل پنشن یوجنا کے تحت پنشن فائدے2035 سے ملنا شروع ہوجانے کی امید ہے۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ اٹل پنشن یوجنا  کے تحت حکومت کے مشترکہ تعاون ، بینکوں  کوترغیبات کی ادائیگی،پروموشنل مہم، اور گیپ فنڈ کے لیے اٹل پنشن یوجنا کے تحت کل فنڈ مختص کیا گیا ہے اور اس کے شروع ہونے سے فروری 2023 تک ہے اور اس کے لئے رقم 2078.96 کروڑ روپے ہے جس میں سے 1529.41 کروڑ روپے کی رقم فروری 2023 تک جاری کردی گئی ہے۔

مزید معلومات  فراہم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) کے ذریعہ فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، وزیرموصوف نےکہا کہ مالی سال 20-2019، 2020-21، اور 2021-22 کے دوران، اسکیم کے تحت 68 اندراج ہوئے، یہ اندراج  بالترتیب 6883373،7914154 اور9911472 ہے۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ اٹل پنشن یوجنا کو فروغ دینے اور اس کی کوریج کو بڑھانے کے لیے پی ایف آر ڈی اے کی طرف سے  حسب ذیل سرگرمیاں  انجام دی جا رہی ہیں۔

  • مجاز مستفیدین کے لئے اٹل پنشن یوجنا کی تشہیر کے لئے بینکنگ نمائندوں (بی سیز) کے لئے ورچوئل صلاحیت سازی کے انتطام اور بینکوں کے فیلڈ اسٹاف،اپنی مدد آپ گروپ (ایس ایچ جی) کے اراکین،ایس آر ایل ایمز کی بینک سکھی کے لیے  اہتمام کیا جارہا ہے۔
  •  اٹل پنشن یوجنا کے بارے میں بیداری پھیلانےاورنچلی سطح تک پہنچنے کے لئے نیشنل سینٹر فار فنانشل ایجوکیشن (این سی ایف ای)، نیشنل بینک برائے زراعت اور دیہی ترقی (این اے بی اے آر ڈی)، قومی دیہی روزی روٹی مشن (این آر ایل ایم) اور مختلف ریاستی دیہی روزی روٹی مشن کے ساتھ مشغولیت۔
  • سالانہ سطح پرمختص کئے گئے اہداف کے سلسلے میں بینکوں اور اسٹیٹ لیول بینکرز کمیٹیوں (ایس ایل بی سیز)/بینکوں کے اسٹیٹ کوآرڈینیٹرز/لیڈ ڈسٹرکٹ منیجرز (ایل ڈی ایمز) کی باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے۔
  • بیداری پیدا کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر اشتہارات شائع کیے جاتے ہیں۔
  •  ایک پینل شدہ تربیتی ایجنسی کے اشتراک سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سبسکرائبر کےلئے سبسکرائبر بیداری کا پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
  • فزیکل اے پی وائی آؤٹ ریچ پروگرام اور ٹاؤن ہال میٹنگز پورے ہندوستان میں مختلف مقامات پر منعقد کی جاتی ہیں۔
  • آسانی سے آن بورڈنگ کے لیے آن لائن چینلز جیسے ای- اے پی وائی ، نیٹ بینکنگ، موبائل ایپ اور بینک کے ویب پورٹل کو سرگرم بنانا۔
  • رسائی اور افہام و تفہیم کو وسعت دینے کے لئے 13 مقامی زبانوں میں اٹل پنشن یوجنا سبسکرائبرانفارمیشن  براؤچر دستیاب ہے۔
  • اٹل پنشن یوجنا سبسکرائبرز کی مدد کے لئے اے پی وائی ہیلپ ڈیسک اور چیٹ بوٹ پروٹین – سی آر اے  پر کام کررہے ہیں۔
  • اے پی وائی یوزر سروسز، اے پی وائی ٹرانزیکشن سروسز، اے پی وائی انفارمیشن سروسز، اے پی وائی پوڈ کاسٹ/ویڈیوز، اے پی وائی کال سینٹر کے لیے کیو آر کوڈز اے پی وائی کے فوائد اور اے پی وائی سبسکرائبرز کو پیش کی جانے والی خدمات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔

8 مارچ 2023 کو اے پی وائی کے تحت ریاستی/ مرکز کے لحاظ سے اندراج ضمیمہ  اے میں منسلک ہے۔

***********

ش ح ۔   ح ا ۔ م ش

U. No.3171



(Release ID: 1909872) Visitor Counter : 96


Read this release in: English