سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 23-2022 میں او بی  سیز، ای بی سیز اور ڈی این ٹیز  کیلئے ما قبل میٹرک وظیفہ کی رقم کو بڑھا کر 394.61 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ مالی سال 22-2021 میں وظیفہ کی رقم 250 کروڑ روپے تھی


ا س کا مقصد او بی سیز ، ای بی سیز اور ڈی این ٹیز کے لئے ما قبل میٹرک وظیفہ سے متعلق اسکیم کے تحت لگ بھگ  5.67 کروڑ طلباء کا احاطہ کرنا ہے

Posted On: 22 MAR 2023 4:49PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومِک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔

دیگر پسماندہ طبقات(اوبی سیز)، اقتصادی لحاظ سے پسماندہ طبقات(ای بی سیز)، اور غیر مشتہر کردہ یعنی  ڈی- نوٹیفائیڈ قبائل (ڈی این ٹیز) کے لئے  ماقبل میٹرک وظیفہ سے متعلق  اسکیم کے تحت مالی سال 22-2021 کے لئے بجٹ میں 250 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا تھا، جبکہ مالی سال 23-2022  میں اسی مد میں  بجٹی اختصاص 394.61کروڑ روپے ہے۔

مالی سال 22-2021 میں او بی سیز، ای بی سیز اور ڈی این ٹیز کے لئے ما قبل میٹرک وظیفہ سے متعلق اسکیم میں نظرثانی کی گئی ہے تاکہ پندرہویں مالیاتی کمیشن کی نافذالعمل کی مدت کے دوران، مذکورہ اسکیم کے تحت 5.67 کروڑ طلباء کو اس اسکیم کے دائرے میں لایا جا سکے۔

****

ش ح۔ ع م ۔ک ا


(Release ID: 1909847) Visitor Counter : 98
Read this release in: English , Marathi