مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

مواصلات کے وزرا کا اجلاس ڈیجیٹل تبدیلی کو ممکن بنانے اور ٹیلی مواصلات میں جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کے وژن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

Posted On: 22 MAR 2023 8:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی میں کمیونیکیشن منسٹرس کنکلیو کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا 'سماج کی ڈیجیٹل تبدیلی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن میں جدت طرازی کو ممکن بنانا'۔ کانفرنس کے دوران ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو اور آئی ٹی یو کی سکریٹری جنرل محترمہ ڈورین بوگڈن مارٹن نے کافی ٹیبل بک 'ITU@India' کی نقاب کشائی کی اور ساتھ ہی یو این وے فائنڈر نیویگیشنل موبائل ایپ کا اجراء کیا۔ اس ایپ کو سی ڈاٹ نے تیار کیا ہے تاکہ صارفین جنیوا میں اقوام متحدہ کی عمارتوں کے مختلف بلاکس اور فرشوں میں اپنا راستہ تلاش کرسکیں۔

اس تقریب میں جنوبی ایشیا کے وزرائے مواصلات اور سینئر سرکاری عہدیداروں کے علاوہ بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس گفت و شنید میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، ریگولیٹری مسائل اور جدت طرازی اور ترقی کو آگے بڑھانے میں حکومتوں کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انھوں نے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کو درپیش چیلنجز پر بھی بات کی۔

تبادلہ خیال میں براڈ بینڈ انفراسٹرکچر میں پائیدار سرمایہ کاری، تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل جدت طرازی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں حکومتوں، صنعت اور معاشرے کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

کانفرنس کا اختتام جامع اور پائیدار ڈیجیٹل مستقبل کو فروغ دینے اور 5 جی، سائبر سیکورٹی اور سماجی اور معاشی ترقی کے لیے ڈیجیٹل ٹکنالوجیوں کے استعمال سمیت متعدد امور پر تعاون کے عزم کے ساتھ ہوا۔

جناب اشونی ویشنو نے وزیر مملکت برائے مواصلات جناب دیو سنگھ چوہان کی موجودگی میں 17 ویں انڈیا ٹیلی کام 2023 کا بھی افتتاح کیا۔ ٹیلی کام سازواشیا اور خدمات ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ٹی ای پی سی) ایک خصوصی بین الاقوامی کاروباری نمائش انڈیا ٹیلی کام کا انعقاد کر رہی ہے۔

اس تقریب کا بنیادی مقصد اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز اور بھارتی ٹیلی کام اسٹیک ہولڈرز کو ممکنہ غیر ملکی خریداروں سے ملنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ مزید برآں، اس موقع پر بھارتی جدت طرازوں کو بھی مبارکباد دی گئی۔ ان میں 5 جی ہیکاتھون، ایڈوانس آپٹیکل کمیونیکیشن ٹیسٹ بیڈ پروجیکٹ، 5 جی او-آر اے این پروجیکٹ اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن انوویشن اسکوائر کے جدت طراز شامل تھے۔

اس سے قبل وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے ایریا آفس اور انوویشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ جناب نریندر مودی نے اسی تقریب میں حکومت کے اہم اقدامات کا بھی آغاز کیا جن میں بھارت 6 جی ویژن دستاویز کی نقاب کشائی اور 6 جی ٹیسٹ بیڈ پروجیکٹ اور 'کال بیفور یو ڈیگ' موبائل ایپ کا افتتاح شامل ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3144



(Release ID: 1909732) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi