ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپندر یادو نے کہا کہ حکومت بلو اکنومی کو خاص اہمیت دیتی ہے اور اس میں پائدار ، آب وہوا کے اثرات کا متحمل ساحلی بنیادی ڈھانچہ اور ساحلی علاقوں میں آباد برادریوں کے روزگار پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے


حکومت کثیر بندوبست مقاصد کے ساتھ علاقے پر مبنی بندوبست کے لئے میرین اسپشل پلاننگ (ایم ایس پی) میں تیزی لارہی ہے

Posted On: 22 MAR 2023 2:38PM by PIB Delhi

 

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر سنگھ یادو نے آج پائیدار ساحلی بندوبست کے قومی مرکز (این سی ایس سی ایم) کی پہلی جنرل باڈی میٹنگ کی سربراہی کی ، جو ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت کے تحت ادارہ ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ وزیر اعظم بلو اکنومی کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور اس میں پائیدار اور ماحولیات کے لئے سازگار ساحلی بنیادی ڈھانچے اور ساحلی برادریوں کے ذریعہ معاش پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

جناب یادو نے کہا کہ حکومت کثیر بندوبست مقاصد کے ساتھ علاقے پر مبنی بندوبست کے لئے میرن اسپیشل پلاننگ (ایم ایس پی) پر وزر دے رہی ہے۔ وزیر موصوف نے این سی ایس سی ایم کو یہ بھی ہدایت دی کہ مشن ایم آئی ایس ایچ ٹی آئی میں حصہ لیں۔

این سی ایس سی ایم کا قیام فروری 2011 میں ہوا تھا اور یہ ساحلوں کی حفاظت ، تحفظ، بحالی، بندوبست اور پالیسی صلاح کے ادارے کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔

قومی مرکز میں کئی اہم تحقیقی مطالعات کئے گئے ہیں جن میں ایکولوجی کے اعتبار سے حساس علاقوں کی 34 ہزار مربع کلو میٹر کی میپنگ ، مربوط مخدوش علاقوں کی میپنگ ساحلی علاقوں کے بندوبست کے منصوبوں کی تیاری، ساحلی علاقوں کے بندوبست کے منصوبوں کی تیاری، ساحلی علاقوں کے ماحولیاتی اثرات کے تخمینے ایکو سسٹم ، اشیا وخدمات ، بلو کاربن وغیرہ شامل ہیں۔

*****

 

U.No:3134

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1909693) Visitor Counter : 106
Read this release in: English , Hindi , Telugu