وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ ’شم نو ورون‘ ساحلی کار ریلی کا اہتمام کرے گی
ساحلی موٹر کار ریلی مغربی بنگال (26 مارچ 2023) میں کولکاتا سے شروع ہوگی اور گجرات (19 اپریل 2023) کے لکھپت تک ہندوستان کے مکمل ساحلی علاقے کا سفر کرے گی
Posted On:
22 MAR 2023 2:44PM by PIB Delhi
ہندوستان کی معیشت میں سمندری تجارت نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 05 اپریل 2022 کو 59ویں سمندری دن کے موقع پر اپنی تقریر کے دوران بھی اس حقیقت پر خاص زور دیا تھا۔ ہندوستانی بحریہ ملک کی حفاظت اور دشمنوں سے بچاؤ کو یقینی بناتے ہوئے ہماری سمندری تجارت کو بھی محفوظ بنانے میں اہم رول نبھا رہی ہے۔
ہندوستان تین طرف سے سمندر سے گھرا ہوا ملک ہے اور اس کے پاس تقریباً 7500 کلومیٹر کا وسیع سمندری ساحلی علاقہ ہے، جو چین اور پاکستان کے ساتھ شیئر کی جانے والی زمینی سرحدوں کی لمبائی سے کہیں زیادہ ہے۔ ایک سمندری ملک کے جذبے کو بیدار کرنے اور سمندر کے تئیں شعور کو ترغیب دینے کے لیے ہندوستانی بحریہ نے نیوی ویلفیئر اینڈ ویلنیس ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے) کے تعاون سے مارچ 2023 میں ہندوستان کے مکمل ساحلی علاقے کو کور کرتے ہوئے ایک سمندری بیداری ساحلی موٹر کار ریلی ’شم نو ورون‘ کی تیاری کی ہے۔ اس مہم کے مقاصد میں شامل ہیں:-
- آزادی کا امرت مہوتسو منانا۔
- مہم کے دوران اگنی پتھ اسکیم سمیت بحریہ کے ذریعے فراہم کیے جانے والے کیریئر کے مختلف مواقع کے بارے میں سفر کے ساتھ ساتھ بیداری مہم چلانا۔
- برسرکار خواتین افسران اور بحریہ کے ملازمین کی بیویوں کی حصہ داری سے ’ناری شکتی‘ کا مظاہرہ کرنا۔
- رومانس کا جذبہ پیدا کرنا اور نوجوان نسل کو ہندوستانی بحریہ کا حصہ بننے کے لیے آمادہ کرنا۔
- ریلی کے راستے میں بحریہ کے سابق ملازمین/ویر ناریوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا۔
- مختلف بندرگاہوں، قلعوں، لائٹ ہاؤسوں، ہیرٹیج گاؤوں اور سمندر کی تاریخ کے احیاء کے بارے میں بیداری پھیلانا۔
اس مہم کو چلانے کے لیے اس طرح سے منصوبہ تیار کیا گیا ہے:-
- ایک کار ریلی کو کولکاتا میں آئی این ایس نیتا جی سبھاش سے 26 مارچ 2023 کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا اور 19 اپریل 2023 کو لکھپت گجرات میں ریلی کا اختتام ہوگا۔
- ہندوستانی بحریہ کے اگنی ویروں کے پہلے بیچ کے کیڈٹ پاسنگ آؤٹ (28 مارچ 2023) کے تاریخی موقع پر آئی این ایس چلکا پہنچیں گے۔
- اگنی پتھ اسکیم سمیت بحریہ میں روزگار کے مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے سفر کے راستے میں پڑنے والے شہروں/گاؤوں میں بیداری مہم چلائی جائیں گی۔
- نیوی ویلفیئر اینڈ ویلنیس ایسوسی ایشن، جامع ترقی اور با اختیار بنانے کی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف اولڈ ایج ہوم (بزرگوں کی قیام گاہوں)، یتیم خانوں، جسمانی طور سے معذور بچوں کے لیے اسکول میں آؤٹ ریچ سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے۔
- راستے میں پڑنے والے سمندری ساحلوں کی صفائی اور ماحولیاتی بیداری کے پروگرام منعقد کیے جائیں گی۔
- اس ریلی کے راستے میں آنے والے قلعوں/ لائٹ ہاؤسوں/ سمندری اہمیت کے مقامات پر جانے اور ہماری بیش قیمتی سمندری وراثت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے پروگرام بھی ہوں گے۔
ملک کی تمام ساحلی ریاستوں سے گزرنے والی اس مہم میں تقریباً 7500 کلومیٹر کا سفر طے کیا جائے گا اور 25 دنوں میں مکمل ہونے والی اس مہم کو میسرز مہندرا کے ذریعے منعقد کیا گیا ہے، جو ماسٹر کارڈ انڈیا اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (ایندھن پارٹنر کے طور پر) کے ساتھ 12 گاڑیوں کا قافلہ فراہم کر رہے ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3126
(Release ID: 1909688)
Visitor Counter : 170