زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

قدرتی کاشتکاری کا فروغ

Posted On: 21 MAR 2023 6:12PM by PIB Delhi

 زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی) کے تحت بھارتیہ پراکرتک کرشی پدھاتی(بی پی کے پی) نام کی  ذیلی اسکیم کے ذریعے 2019-2020 سے قدرتی کھیتی کو فروغ دے رہی ہے۔ اس اسکیم میں بنیادی طور پر تمام مصنوعی کیمیائی معلومات کو ہٹانے پر توجہ دی گئی ہے اور بایوماس ملچنگ، گائے کے گوبر کے پیشاب کے فارمولیشنوں کے استعمال اور پودوں پر مبنی دیگر تیاریوں پر بڑے دباؤ کے ساتھ فارم پر بایوماس ری سائیکلنگ کو فروغ دیا گیا ہے۔ بی پی کے پی کے تحت قدرتی کھیتی 500 ہیکٹر  کے رقبے میں فروٹ دی جارہی ہے اور تین سال کے لئے 12200.00 فی ہیکٹر فراہم کیا جاتا ہے، جس میں روپے 2000 کسانوں کو ڈی بی ٹی کے ذریعے مراعات کے طور پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ اب تک 4.09 لاکھ ہیکٹر رقبہ بی پی کے پی کے تحت علاقو ں کو  لایا گیا ہے۔

قدرتی کھیتی میں مزید کسانوں کو شامل کرنے  کی حوصلہ افزائی اور بڑے پیمانے پر قدرتی کھیتی کی رسائی کو بڑھانے کے لیے، حکومت نے پورے ملک میں قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کے لیے بھارتیہ پراکرتک کرشی پدھاتی (بی پی کے پی) کو بڑھا کر قدرتی کاشتکاری پر قومی مشن (این ایم این ایف ) تشکیل دیا ہے۔  این ایم این ایف 1584 کروڑ ( حکومت کا حصہ) روپے کے ساتھ  اگلے چار برسوں میں  15,000 کلسٹرز تیار کر کے 7.5 لاکھ ہیکٹر رقبہ کا احاطہ کرے گا ۔

بی پی کے پی کے تحت قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کے مقصد سے جاری کی گئی رقم کی ریاست کے اعتبار سے  تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

 

نمبر شمار

ریاستیں

ہیکٹیئر اراضی

رقم  جاری کی گئی (لاکھوں میں)

1.

آندھرا پردیش

100000

750.00

2.

چھتیس گڑھ

85000

1352.52

3.

کیرالہ

84000

1954.93

4.

ہماچل پردیش

12000

286.42

5

جھارکھنڈ

3400

54.10

6.

اوڈیشہ

24000

381.89

7.

مدھیہ پردیش

99000

787.64

8.

تمل ناڈو

2000

31.82

کل

ریاستیں

5599.32

 

حکومت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ایکسٹینشن منیجمنٹ (ایم اے این اے جی ای) اور نیشنل سینٹر آف آرگینک اینڈ نیچرل فارمنگ (  این سی او این ایف) کے ذریعے بڑے پیمانے پر ماسٹر ٹرینرز، چیمپئن کسانوں اور قدرتی کاشتکاری کی تکنیک پر عمل کرنے والے کسانوں کی تربیت شروع کر رہی ہے۔ ایم اے این اے جی ای نے عوامی نمائندے جیسے گرام پردھان کو قدرتی کاشتکاری کی تکنیک اور فوائد کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے۔ 22 علاقائی زبانوں پر مطالعہ کا مواد تیار کیا گیا ہے، قدرتی کھیتی پر 697 ماسٹر ٹرینرز تیار کیے گئے ہیں اور ایم اے این اے جی ای کے ذریعے 56952 گرام پردھانوں کو قدرتی کھیتی پر 997 تربیت انجام  دی گئی ہے۔

ایک ڈیجیٹل ویب پورٹل (naturalfarming.dac.gov.in) قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا گیا ہے تاکہ عمل درآمد کے فریم ورک، وسائل، عمل درآمد کی پیشرفت، کسانوں کی رجسٹریشن، بلاگ وغیرہ کے بارے میں معلومات کو ظاہر کیا جا سکے۔
 

*****

ش  ح۔ ح ا ۔ ج

UNO-3122

 

 

 



(Release ID: 1909482) Visitor Counter : 75


Read this release in: English