زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ضروری فصلوں کے لئے کم ازکم امدادی قیمت

Posted On: 21 MAR 2023 6:12PM by PIB Delhi

حکومت نے 22 فہرست بند خریف، ربیع اور دیگر تجارتی فصلوں کے  سلسلے میں  کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں کم از کم 50 فیصد  سے زائد  کا اضافہ کیا ہے ۔ یہ  اضافہ  2018-2019 کی  کل ہند اوسط  پیدا واری  لاگت  کے بالمقابل ہے۔ حکومت کی طرف سے 19-2018 سے مقرر کردہ  کم از کم امدادی قیمت کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) نے دیہی علاقوں میں زرعی گھرانوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے سروے (ایس اے ایس) کا 77 واں دور منعقد کیا، جس کا مقصد  اجرت سے حاصل ہونے والی آمدنی اور زمین کے لیز پر دینے جیسے ذرائع سے فی زرعی گھرانہ، فصلوں کی پیدا وار سے  مجموعی   آمدنی  اور جانوروں کی کاشتکاری اور  غیر زرعی  تجارت سے حاصل شدہ  ماہانہ اوسط  آمدنی کا تخمینہ لگانا   ہے۔  اس کے علاوہ، حکومت نے کسانوں کے لیے زیادہ آمدنی کے حصول کے لیے کئی ترقیاتی پروگرام، اسکیمیں، اصلاحات اور پالیسیاں اپنائی ہیں، جو درج ذیل ہیں:

i) ) پی ایم - کسان کے تحت ضمنی آمدنی کی منتقلی،

(ii) پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کے تحت فصل بیمہ،

(iii) پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے تحت آبپاشی تک بہتر رسائی،

(iv) ایگری انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل، جس کی رقم 100,000 کروڑ روپے ہے۔

(v) کسان کریڈٹ کارڈز (کے سی سی)، کسانوں کو پیداواری قرض دینے کی پیشکش کرتے ہیں۔

vi) ) 10,000  ایف پی اوز کی تشکیل اور فروغ،

(vii) قومی مشن برائے پائیدار زراعت (این ایم ایس اے)، جس کا مقصد بدلتی ہوئی آب و ہوا کے لیے ہندوستانی زراعت کو زیادہ لچکدار بنانے کے لیے ارتقاء  اور حکمت عملیوں کو نافذ کرنا ہے۔

(viii) زراعت میں ڈرون ٹیکنالوجیز کو اپنانا ، جو ہندوستانی زراعت میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

(ix) شہد کی مکھیوں کی حفاظت، راشٹریہ گوکل مشن، نیلا انقلاب ،سود کی رعایت کی اسکیم، زرعی جنگلات، بانس کی تنظیم نو کا مشن، نئی  جنریشن کے واٹرشیڈ رہنما خطوط پر عمل درآمد وغیرہ کے تحت حاصل ہونے والے فوائد۔

ضمیمہ

لازمی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)

(ایم ایس پی فی کوئنٹل  روپے میں)

نمبر شمار

 اشیاء

قسم

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

 

خریف فصلیں

 

 

 

 

 

 

1

دھان

عام

1750

1815

1868

1940

2040

 

 

گریڈ'اے'

1770

1835

1888

1960

2060

2

جوار

ہائبرڈ

2430

2550

2620

2738

2970

 

 

مال ڈنڈی

2450

2570

2640

2758

2990

3

باجرا

 

1950

2000

2150

2250

2350

4

راگی

 

2897

3150

3295

3377

3578

5

مکئی

 

1700

1760

1850

1870

1962

6

تور (ارہر)

 

5675

5800

6000

6300

6600

7

مونگ

 

6975

7050

7196

7275

7755

8

ارد

 

5600

5700

6000

6300

6600

9

مونگ پھلی

 

4890

5090

5275

5550

5850

10

سورج مکھی بیج

 

5388

5650

5885

6015

6400

11

سویابین (زرد)

 

3399

3710

3880

3950

4300

12

تل

 

6249

6485

6855

7307

7830

13

نائجر بیج

 

5877

5940

6695

6930

7287

14

روئی

میڈیم اسٹیپل

5150

5255

5515

5726

6080

 

 

لانگ اسٹیپل

5450

5550

5825

6025

6380

 

ربیع کی فصلیں

 

 

 

 

 

 

15

گیہوں

 

1840

1925

1975

2015

2125

16

جو

 

1440

1525

1600

1635

1735

17

چنا

 

4620

4875

5100

5230

5335

18

مسور

 

4475

4800

5100

5500

6000

19

سرسو اور تلی کے بیج

 

4200

4425

4650

5050

5450

20

سیف فلاور

 

4945

5215

5327

5441

5650

 

دوسری فصلیں

 

 

 

 

 

 

21

 کوپرا (کلینڈر سال)

ملنگ

7511

9521

9960

10335

10590

 

 

بال

7750

9920

10300

10600

11000

22

جوٹ

 

3700

3950

4225

4500

4750

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-3121



(Release ID: 1909477) Visitor Counter : 88


Read this release in: English