وزارت دفاع

کولکاتہ کے میسرز جی آر ایس ای میں21 مارچ2023 کو اے ایس ڈبلیو  ایس ڈبلیو سی(جی آر ایس ای) پروجیکٹ کا دوسرا جہاز اندروتھ کو لانچ کیا گیا

Posted On: 21 MAR 2023 8:26PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے لئے میسرز جی آر ایس ای کی طرف سے تیار کیا گیا   اے ایس ڈبلیو شیلو واٹرکرافٹ  (ایس ڈبلیو سی) پروجیکٹ میں سے دوسرے اندروتھ کو کولکاتہ کے میسرز جی آر ایس ای میں 21 مارچ 2023 کو لانچ کیا گیا ۔اس جہازنے دو بج کر تیس منٹ پر ہبلی ندی کے پانی کے ساتھ پہلا رابطہ قائم کیا ۔لانچ کی تقریب کی صدارت  وی اے ڈی ایم دنیش کے ترپاٹھی ، ایف او سی – آئی ایم – سی مغرب نے کی ۔بحریائی روایت کا خیال رکھتے ہوئے  محترمہ ششی ترپاٹھی نے اتھر وید سے منتر کا جاپ کرتے ہوئے جہاز کو لانچ کیا ۔سابق انڈین کرکٹر جناب ارون لال اور بنگال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ جہاز کا نام اندروتھ اس لئے رکھا گیا تاکہ اندروتھ کے جزیرہ میں دی گئی سمندری اسٹریٹجک اہمیت کی نشاندہی کی جاسکے جو لکشدیپ کے مغربی خطے میں کوچی کے شمال مغرب میں تقریباً 170 این ایم پر واقع ہے۔

29 اپریل 2019 کووزارت دفاع اور گارڈن ریچ شفٹ بلڈرس اور انجینئرنس (جی آر ایس ای) کے درمیان آٹھ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی جہاز سازی کے لئے معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔جہازوں کا ارنالا کلاس ہندوستانی بحریہ کی ان سروس ابھے کلاس اے ایس ڈبلیو کارویٹس کی جگہ لےگااور اسے ساحلی پانی ،کم شدت کی سمندری کارروائیوں(ایل آئی ایم او)اور ساحلی پانی میں آبی سطح کی نگرانی سمیت بارود لگانے کی کارروائیوں میں آبدوز شکن کارروائیوں کو انجام دینے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی جہاز 77.6 میٹر لمبا ہے جو 25 سمندری میل کی زیادہ سے زیادہ رفتار کے ساتھ 900 ٹن تک کی اشیا کی نقل و حمل کرسکتا ہے۔تین ماہ کے عرصہ میں اس طرح کے کلاس کے دو جہاز وں کی لانچنگ آتم نربھر بھارت کے وزیر اعظم  کے وژن کے حصہ کے طور پر دیسی جہاز سازی کے تئیں ہمارے عزم کو قوت بخشتا ہے۔پروجیکٹ کے تحت پہلے جہاز کو 23 دسمبر تک ہندوستانی بحریہ کے حوالے کرنے کا منصوبہ ہے ۔اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی جہازوں میں 80 فیصد گھریلو اشیا شامل ہوں گی ۔اسی طرح اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ انڈین مینو فیکچرنگ یونٹوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر دفاعی پیداوار کو عمل میں لایا جائے تاکہ ملک کے اندر روزگار پیدا ہو اور صلاحیت میں اضافہ ہو۔

 

*************

ش ح ۔ع ح ۔ م ش

U. No.3111



(Release ID: 1909445) Visitor Counter : 110


Read this release in: Hindi , English