ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
نیشنل زولوجیکل پارک میں جنگلا ت کا بین الاقوامی دن منایا گیا
Posted On:
21 MAR 2023 10:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی میں نیشنل زولوجیکل پارک میں آج بین الاقوامی یوم جنگلات منایا گیا ۔اس سال کا بین الاقوامی یوم جنگلات کا موضوع ‘‘جنگلات اور صحت’’ تھا۔ یہ دن ہماری زندگی میں جنگلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کیونکہ یہ ایک ایسا موافق ماحول نظام ہے جو پیڑ پودھوں کے ذریعہ ہمیں ہماری صحت صحیح رکھنے کے لئے متعدد چیزیں فراہم کرتا ہے۔جیسے صاف پانی ، ہوا اور ماحولیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لئے کاربن سے نمٹنے کی خدمات ۔جنگلات ہماری زندگی بچانے والی ادویات کی فراہمی بھی ہوتی ہے۔
بین الاقوامی یوم جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے شجر کاری مہم کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل زولوجیکل پارک کےتمام کرمچاریوں نے شامل ہوکر اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پودے لگائے۔اس موقع پر نیشنل زولوجیکل پارک کےتعلیمی مرکز میں زائرین کے لئے ڈوڈل آرٹ سرگرمی اور مشن لائف پر ایک بیداری سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔
بین الاقوامی یوم جنگلات کے موقع پر ایونٹ کا انعقاد ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے جنگلاتی وسائل کے بندوبست کی اہمیت کے بارے میں شرکا کے درمیان بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔قدرتی وسائل کو سمجھ بوجھ کر استعمال کرنے کے ہر شخص کی ذمہ داری اور آنے والی نسلوں کے لئے ماحولیات کے تحفظ پر زور دیا گیا۔
*************
ش ح ۔ع ح ۔ م ش
U. No.3110
(Release ID: 1909410)
Visitor Counter : 126