پنچایتی راج کی وزارت

گرام پنچایتوں کے لیے سٹیزن چارٹر

Posted On: 21 MAR 2023 6:20PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ پنچایتی راج کی وزارت نے 29شعبوں میں خدمات کی تقسیم کے لئے ایک ماڈل پنچایت سٹیزن چارٹر؍فریم ورک تیار کیا ہے، جسے پنچایتوں کو اپنانے اور موافق بنانے کے لئے مقامی پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی)کے ساتھ نافذ کیا جارہاہے۔ اس کا مقصد مقررہ وقت سے لوگوں کی خدمات فراہم کرنا ، ان کی شکایات کا ازالہ کرنا اور ان کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔’میری پنچایت ، میرا ادھیکار-جن سیوائیں ہمارے دوار‘مہم یکم جولائی سے 30 ستمبر 2021 تک چلائی گئی۔ یہ مہم گرام پنچایتوں کو متعلقہ گاؤں کے ذریعے منظور شدہ شہری میثاق(سٹیزن چارٹر)کو یقینی بنانے کے لئے ایک مؤثر حکمت عملی کے طورپر اُبھری تھی۔پنچایت کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے مختلف زمروں  اور ایسی خدمات کے لئے وقت کی حدکو فہرست بند کرنے کے لئے سبھاؤں کا قیام بھی اس مہم کا مقصد تھا۔

اب تک 31ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں 2.32 لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتوں نے گرام سبھا منعقد کی ہے اور 2.15گرام پنچایتوں نے اپنے سٹیزن چارٹر کو اب حتمی شکل دے دی ہے۔

چونکہ   پنچایتیں ریاست کا موضوع ہے، خدمات کی فراہمی اور اس سے متعلقہ شکاتوں  کے ازالے کا میکانزم کا منظم انتظام اور نگرانی  خود متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 3077)



(Release ID: 1909348) Visitor Counter : 101


Read this release in: English