سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈاؤن سنڈروم کا عالمی دن : 21 مارچ 2023
بحالی سے متعلق بھارتی کونسل (آر سی آئی ) نے ڈاؤن سنڈروم فیڈریشن آف انڈیا کے اشتراک سے ڈاؤن سنڈروم کے عالمی دن پر مفت ویبنار کا انعقاد
ویبنار میں ملک بھر سے تقریباً 1000 لوگوں نے شرکت کی
ویبنار کے دوران ڈاؤن سنڈروم سے متاثر ہ بچوں کی حصولیابیوں کو بھی نمایاں کیا گیا
Posted On:
21 MAR 2023 5:58PM by PIB Delhi
بحالی سے متعلق بھارتی کونسل (آر سی آئی)، نئی دہلی نے ڈاؤن سنڈروم فیڈریشن آف انڈیا کے تعاون سے تقریباً 1.5 گھنٹے کے لیے ایک مفت ویبینار کا اہتمام کرکے ورلڈ ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا۔ ویب پلیٹ فارم پر سی آر آر پیشہ ور افراد کو سی آر ای اسکور دینے کے لیے اس خاص موقع پر آر سی آئی کی طرف سے یہ پہلی کوشش تھی۔ ویبنار کو ہندوستان بھر سے چار ماہرین کی مشہور ٹیم نے خطاب کیا اور اس میں ملک بھر سے تقریباً 1000 پیشہ ور افراد، عملے، والدین، ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ بچوں ، سیلف ایڈوکیسی اور انٹریسٹ گروپس اور دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں سوال و جواب کے ایک چھوٹے سیشن کے ساتھ ویبنار بہت ہی انٹرایکٹو تھا۔ ڈاون سنڈروم والے بچوں میں خاص علامات جن کا والدین کے ذریعے پتہ لگایا جا سکتا ہے، حمل کے دوران جنین میں ڈاؤن سنڈروم کی جلد پتہ لگانے کے ٹیسٹوں کی دستیابی، درست کرنے کےلئے سرجری کی دستیابی، اعضاء جن کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور چیک اپ، ، ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ بچوں کی حصولیابیاں ۔ ، آر سی آئی کے چیئرپرسن اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال، آئی اے ایس، ڈی ایس ایف آئی کی صدرمحترمہ ریکھا رام چندرن نے بھی اس اہم دن پر اس نیک مقصد کے لیے اثر و رسوخ رکھنے والوں اور فعال تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کے لیے آر سی آئی کی کوششوں پر مجمع سے خطاب کیا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 3088)
(Release ID: 1909347)
Visitor Counter : 129