زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی سرمایہ کاری پورٹل

Posted On: 21 MAR 2023 6:16PM by PIB Delhi

حکومت نے ملک میں زرعی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے 5 دسمبر  ، 2022 ء کو  ’’ کرشی نویش ‘‘  کے نام سے زرعی سرمایہ کاری پورٹل کی ترقی شروع کی ہے۔  یہ پورٹل تیار  کیا جا رہا ہے۔ کرشی نویش پورٹل تمام زرعی سرمایہ کاروں کے لئے مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایک مربوط، مرکزی ون اسٹاپ پورٹل کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ  ( ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو )  ’ زراعت میں صنفی خدشات کو مرکزی دھارے میں لانے ‘ کو فروغ دے رہا ہے۔ اس اسکیم کے رہنما خطوط یعنی زرعی میکانائزیشن پر ذیلی مشن، مٹی کی صحت اور زرخیزی پر قومی منصوبہ، قومی غذائی تحفظ مشن، راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا، تیل کے بیجوں پر قومی مشن، پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا، بیج پر ذیلی مشن اور پودے لگانے کا مواد، نامیاتی کاشتکاری پر قومی پروجیکٹ، پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا  ، فی قطرہ مزید فصل، باغبانی کی مربوط ترقی کا مشن، زراعت کی توسیع کا ذیلی مشن، شمال مشرقی علاقے کے لئے مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ، بارش پر مبنی علاقے کی ترقی اور آب و ہوا  میں تبدیلی، زرعی جنگلات کے قومی پروجیکٹ میں ان اسکیموں کے تحت خواتین کسانوں کے لئے فنڈز اور فوائد  بہم پہنچانے کے انتظامات  کئے گئے ہیں۔

مزید زرعی  بنیادی ڈھانچہ فنڈ  ( اے آئی ایف )  میں  اے آئی ایف کے تحت اہل سرگرمیوں کے لئے مرکزی یا ریاستی حکومت کی کسی بھی دوسری اسکیم کے ساتھ ہم آہنگی کی منفرد خصوصیات ہیں۔ دیگر اسکیموں کے استفادہ کنندگان سرمائے یا سود کی سبسڈی کی شکل میں دوسری اسکیم کے تحت حاصل کردہ فوائد کے اوپر  3 فی صد  اضافی سود کی رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔ اے آئی ایف  پورٹل میں ابھی تک  پی ایم ایف ایم ای  اور پی ایم کے ایس وائی  جیسی اسکیموں کے لئے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز، نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ، پی ایم کے یو ایس یو ایم  کے تحت ایم او این آر ای ، اے سی اینڈ اےبی سی وغیرہ کے لئے کنورجنس کو لاگو کیا جا چکا ہے۔ جل شکتی، کوآپریٹیو کی وزارت اور دیگر وزارتوں  اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ بھی گوبردھن جیسی دیگر اسکیموں کے ساتھ انضمام کے لئے بھی کنورجنس کو  لاگو کیا  جا رہا ہے۔  

اس کے علاوہ، ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو  کی مختلف  اسکیموں کے تحت خواتین کسانوں کو تربیت دی جا رہی ہے  ، جس میں اے ٹی ایم اے اسکیم،  ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو  کے کوآپریٹو ایجوکیشن فیلڈ پروجیکٹس  ( این سی ڈی سی )  شامل ہیں۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 3084



(Release ID: 1909323) Visitor Counter : 92


Read this release in: English