وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند نے خانہ بدوشوں کے ذریعہ پالے جانے والے جانوروں کی صحت اور غذائیت سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں اور اس بات کو  بھی یقینی بنایا گیا  ہے کہ پالیسی جاتی مراعات کو ان تک پہنچایاجائے


آیورویدک دواؤں اور علاج کو مقبول بنانے کی کوشش

Posted On: 21 MAR 2023 6:33PM by PIB Delhi

ماہی پروری ، مویشی پروری  اورڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ خانہ بدوشوں کے ذریعہ پالے جانے والے جانوروں کی صحت اور غذائیت کے لئے درج ذیل قدم اٹھائے گئے ہیں اور یہ بھی    یقینی بنایا گیا ہے کہ پالیسی جاتی مراعات کو ان تک پہنچایاجائے۔

  1. مویشی پروری اور ڈیری محکمہ، حکومت ہند نے راجستھان ، گجرات، کرناٹک ، اُڈیشہ، آندھرا پردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اترپردیش، سکم،  جموں و کشمیر، لداخ اور اروناچل پردیش ریاستی سرکاروں کے مویشی پروری محکمے سے تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کی  گزارش کی ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ ان کی ریاستوں میں موجودہ دیہاتی آبادی کے بارے میں معلومات ، ان کی تعداد، نوعیت، مویشی پروری کی تعداد، ان کے ہجرت کرنے کا موجودہ راستہ، کس موسم میں ہجرت کرتے ہیں، پیداوار کا تخمینہ، مارکیٹنگ کے ذرائع اور سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے فراہم کئے گئے اِن پُٹ اور  متعلقہ اسکیموں ، اگر کوئی ہو، وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں۔ اِن دیہی لوگوں کے سامنے آنے والے چیلنجوں اور حکومتی امداد کی توسط سے اصلاح کی گنجائش کے بارے میں معلومات وغیرہ بھی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اس سلسلے میں اتراکھنڈ، راجستھان، لداخ، ہماچل پردیش، کرناٹک، سکم، جموں و کشمیر جیسی ریاستوں نے معلومات فراہم کردی ہے۔
  2. حکومت ہند کے مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کے ذریعے کئی موجودہ اسکیمیں لاگو کی گئی ہیں، جن کے تحت مویشی پروری کرنے والے خانہ بدوش فرقے کو مدد فراہم کی جاسکتی ہے۔ایسی تمام اسکیموں کا ایک انتخاب تیار کیا گیا ہے اور اسے تمام ریاستوں کے مویشی پروری محکمے کو بھجوایا جاچکا ہے۔
  3. ریاست میں جانور پالنے والی برادریوں کی صورتحال، ریاستی سرکار کے ذریعے مویشی پالنے والی برادریوں کو فراہم کی جانے والی امداد ، مویشی پالنے والی برادریوں کے ذریعے درپیش چیلنجوں اور ریاست اور مرکزی حکومت کے ذریعے مداخلت کی گنجائشوں کو لے کر سیکریٹری کی صدارت میں تمام ریاستوں کے مویشی پروری کے محکموں اور اِن دیہاتی  برادریوں کے نمائندوں کے ساتھ 7ستمبر 2022 کو ورچوئل میٹنگ بھی ہوچکی ہے۔
  4. بھیڑ اور بکری سمیت تمام جانوروں کے لئے’کسان کریڈٹ کارڈ‘کی سہولت بھی مہیا کی جاتی ہے۔
  5. مویشی پروری اور  ڈیری محکمہ ، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت ، حکومت ہند کے جوائنٹ سیکریٹری، نیشنل لائیو  اسٹاک مشن  کی مکمل نگرانی میں معاون پالیسیوں کو ترجیح دینے اور چرواہوں سے متعلق ایشوز کا حل نکالنے کے لئے ایک دیہاتی سیل تشکیل دیا گیا ہے۔
  6. ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے عزت مآب مرکزی وزیر کی صدارت میں 27جنوری 2023 کو خانہ بدوش برادریوں ، ریاستی سرکار کے نمائندوں، غیر سرکاری تنظیموں (این جی او)اور آئی سی اے آر اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک روزہ  روبرو بات چیت کا انعقاد کیا گیا۔
  7. مویشی پروری اور ڈیری محکمہ حکومت ہند نے اقتصادی طور سے اہم مویشی امراض جیسے کھر پکا اور منہ پکا امراض(ایف ایم ڈی)، بروسیلوسس، پیسٹ پیٹٹس رومیننٹ(بکری پلیگ) کلاسیکل سوائن فیور(ہاگ ہیضہ)کے خلاف قومی سطح پر ٹیکہ کاری شروع کی ہے۔اس کے علاوہ ملک بھر میں ریاستی ترجیحی بیماریوں کے خلاف مویشیوں کی ٹیکہ کاری کے لئے ریاستوں کو مالی امداد بھی دی جاتی ہے، جس سے مویشیوں کی زندگی کو بچانے میں مدد ملتی ہے۔محکمے کے مویشی صحت و امراض کنٹرول پروگرام کے تحت مویشیوں کی صحت خدمات بھی فراہم کی جاتی ہے۔

آیوروید دواؤں  اور  علاج کو مقبول بنانے کے لئے درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں:

  1. مویشی پروری اور ڈیری محکمہ (ڈی اے ایچ ڈی)، مویشی پروری ، ماہی پروری اورڈیری کی وزارت ، حکومت ہند اور آیوش وزارت ، حکومت ہند کے درمیان آیوروید کے تصور اور ا س کے متعلقہ طریقوں کو مویشی پروری کی سائنس میں تعارف کرانے کی غرض سے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس معاہدے میں جڑی بوٹیوں کے توسط سے مویشی طبی سائنس کے لئے معیاری دواؤں کو متعارف کرانے پر تحقیق سمیت اس سے متعلقہ دیگر امور بھی شمال کئے گئے ہیں۔
  2. مویشیوں کی صحت پر تصورات اور اس کے استعمال کو سمجھنے کے لئے ایک جامع نصاب کی شکل میں بی وی ایس سی اور اے ایچ کورسز میں اسے پیش کرنے کے لئے مویشی آیوروید ؍مویشی طبی آیوروید اور ایتھنو –مویشی دواؤں پر باقاعدہ نصاب تیا رکرنے کے لئے محکمے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔
  3. مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے بھی گانٹھ دار جلدی مرض (ایل ایس ڈی)کے علاوج میں ہربل فارمولے کے استعمال کی صلاح دی ہے۔
  4. قومی دیہی ترقیاتی بورڈ (این ڈی ڈی بی)نے ’’ای –گوپالا‘‘نامی ایک اینڈرائیڈ اور ویب پر مبنی ایپلی کیشن کسانوں کے ذریعے براہ راست استعمال کرنے کی غرض سے وضع کیا ہے۔ یہ ڈیری مویشیوں کے کچھ عام امراض کے علاج میں کسانوں کی مدد کرتا ہے اور ایتھنو –مویشی طبی علاج (ای وی ایم)کے استعمال کی سفارش کرتا ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 3073)


(Release ID: 1909305)
Read this release in: English