خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں چمپئن برانڈز بنا کر خوراک کی ڈبہ بندی کی صلاحیت کو بڑھانے کی سہولت فراہم کرے گی

Posted On: 21 MAR 2023 4:25PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی ترقی میں صنعت کاروں کے اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے، خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) اپنی مرکزی سیکٹر کی امبریلا اسکیم – پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی)، خوراک کی ڈبہ بندی کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) اور مرکزی امداد یافتہ  پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے ذریعے ان کی مدد کرتی ہے۔

پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کے تحت، ایم او ایف پی آئی 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے لیے 4600 کروڑ روپے کے کل اخراجات کے ساتھ گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں زیادہ تر کریڈٹ سے منسلک مالی امداد (کیپٹل سبسڈی) فراہم کرتی ہے۔ وزارت 5 سال (21-2020 سے 25-2024) کی مدت کے لیے پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے ذریعے مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کو 10,000 کروڑ روپے کی مالیاتی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرتی ہے، جبکہ پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کا ہدف ہے کہ 6 سال (22-2021 سے 27-2026) کے لیے 10,900 کروڑ روپے کے کل اخراجات کے ساتھ فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں چمپئن برانڈز بنانے کے لیے خوراک کی ڈبہ بندی کی صلاحیت کو وسعت دی جائے۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ وزارت نے پی ایم کے ایس وائی کی متعلقہ جزوی اسکیموں کے لیے تشخیصی مطالعہ کیا ہے اور اسکیموں کے رہنما خطوط میں ترمیم کی ہے جس میں اس کے ترغیبی ڈھانچے بھی شامل ہیں۔

وزارت نے نئی دہلی میں 3 سے 5 نومبر 2023 کے دوران عالمی فوڈ ایونٹ ’’ورلڈ فوڈ انڈیا 2023‘‘ کا انعقاد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس تقریب کا مقصد ملکی سرمایہ کاروں/ پروڈیوسرز/ پروسیسرز/ اداروں کو عالمی متعلقین کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3068


(Release ID: 1909286) Visitor Counter : 112


Read this release in: English