سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کے لئے آمدنی کی حد
Posted On:
21 MAR 2023 3:55PM by PIB Delhi
ایسے افراد جن کے کنبے کی مجموعی سالانہ آمدنی آٹھ لاکھ روپے سے کم ہے انھیں ریزرویشن کے فائدوں کے لئے ای ڈبلیو ایس کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ یہاں خاندان میں وہ شخص جو فائدوں کے لئے امیدوار ہے،اس کے علاوہ اس کے والدین ، اٹھارہ برس سے کم عمر کے اس کے بھائی ، بہن ، اس کی بیوی اور اٹھارہ برس سے کم کے بچے شامل ہیں۔ آمدنی میں تمام ذرائع سے ہونےو الی آمدنی شامل ہے، جن میں تنخواہ زراعت ، کاروبار وغیرہ شامل ہیں۔
اوبی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اسکیم کے تحت اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ برائے ایس سی( پی ایم ایس۔ ایس ی) اسکیم کے تحت ان لوگوں کو اسکالر شپ دیا جاتا ہے جن کے والدین / سرپرست کی آمدنی سالانہ ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہو۔
یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
U.No:3063
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1909247)
Visitor Counter : 98