وزارت دفاع

ہندوستانی فوج کی طرف سے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کو فروغ دینے میں پیش قدمی

Posted On: 21 MAR 2023 4:30PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج نے ’نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن‘ کے موافق، شمالی سرحدوں کے ساتھ آگے کے علاقوں میں جو کہ قومی/ریاستی گرڈ سے منسلک نہیں ہیں، گرین ہائیڈروجن پر مبنی مائیکرو گرڈ پاور پلانٹ پروجیکٹ کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس کے مطابق ہندوستانی فوج اور نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن رینیوایبل انرجی لمیٹڈ (این ٹی پی سی آر ای ایل) کے درمیان 21 مارچ 2023 کو سینا بھون، نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ سی او اے ایس کی جانب سے، کوارٹر ماسٹر جنرل (کیو ایم جی) نے این ٹی پی سی آر ای ایل کے سی ای او، جناب موہت بھارگو کے ساتھ مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

ہندوستانی فوج، بجلی خریدنے کے معاہدہ (پی پی اے) کے ذریعے تیار شدہ بجلی کو خریدنے کے عزم کے ساتھ 25 سال کے لیے لیز پر مطلوبہ زمین فراہم کر رہی ہے۔ مجوزہ پروجیکٹوں کو این ٹی پی سی کے ذریعہ مشرقی لداخ میں مشترکہ طور پر شناخت شدہ جگہ پر تعمیرکریں، مالک بنیں اور آپریٹ کریں (بی او او) ماڈلز پر نصب کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں ہائیڈروجن پیدا کرنے کے لیے پانی کے ہائیڈرولیسس کے لیے ایک سولر پاور پلانٹ قائم کرنا شامل ہے، جو غیر شمسی اوقات کے دوران ایندھن کے خلیوں کے ذریعے بجلی فراہم کرے گا۔ یہ مستقبل میں اسی طرح کے منصوبوں کے لیے بنیاد فراہم کرے گا اور حجری ایندھن پر مبنی بجلی پیدا کرنے کے نظام پر انحصار کو کم کرنے میں تعاون کرے گا جس کے ساتھ ساتھ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی۔

اس مفاہمت نامہ کے ساتھ، ہندوستانی فوج نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن قابل رنیوایبل انرجی لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کرنے والی پہلی سرکاری تنظیم بن گئی ہے، جس کے ساتھ مستقبل میں اسی طرح کے منصوبوں کو شروع کرنے کا پختہ منصوبہ ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3066



(Release ID: 1909240) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Punjabi