صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ادویات تیار کرنے والی یونٹوں کی نگرانی کے طریقہ کار پر اپ ڈیٹ


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کے تحت جرائم کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی گئی ہیں تاکہ معاملات جلد نمٹائے جاسکیں

Posted On: 21 MAR 2023 2:56PM by PIB Delhi

سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس س او) مختلف ریاستی لائسنسنگ مقتدرات (ایس ایل ایز) کے ساتھ مل کر ادویات ساز یونٹوں کا معائنہ کرتا ہے تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ خطرے پر مبنی نقطہ نظر کے مطابق ڈرگ رولز مجریہ 1945 کے تحت گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسیز (جی ایم پی) کے تقاضوں کی کس حد تک تعمیل ہو رہی ہے۔

مخصوص جی ایم پی اور اچھی لیبارٹری پریکٹس کی ضرورتوں کے ساتھ مینوفیکچرنگ سہولیات کی تعمیل کا اندازہ لگانے کے لیے معائنہ کے لیے رہنمائی اور چیک لسٹ مرتب کی گئی ہے۔

سی ڈی ایس سی او اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ملک میں ادویات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ضابطے کے حسب ذیل اقدامات کیے ہیں:

1۔ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس (ترمیمی) ایکٹ مجریہ 2008 کے تحت ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ مجریہ 1940 میں  ترمیم کی گئی  تاکہ جعلی اور ملاوٹ شدہ ادویات کی تیاری کرنے پر سخت سزائیں دی جا سکیں۔ بعض جرائم کو قابل گرفت اور ناقابل ضمانت بھی ٹھہرایا گیا ہے۔

2۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منشیات اور کاسمیٹکس ایکٹ کے تحت جرائم کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی گئی ہیں تاکہ جلد از جلد معاملات کو نمٹایا جا سکے۔

3۔ گزشتہ 10 برسوں میں سی ڈی ایس سی او میں منظور شدہ اسامیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

4۔ ادویات کی افادیت کو یقینی بنانے کے لیے ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس رولز مجریہ 1945 میں ترمیم کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کچھ ادویات کی اورل خوراک تیار کرنے کیلئے لائسنس کی منظوری کی درخواست کے ساتھ بائیو ایکوئیلنس اسٹڈی کا نتیجہ بھی جمع کرائے گا۔

5۔ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس رولز مجریہ 1945 میں ترمیم کرکے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ مینوفیکچرنگ لائسنس دینے سے پہلے مینوفیکچرنگ اسٹیبلشمنٹ کا مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے ڈرگس انسپکٹروں کے ذریعہ مشترکہ طور پر معائنہ کیا جائے گا۔

ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس رولز مجریہ 1945 میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس طرح یہ لازمی ہو گیا ہے کہ اتھارٹی کی طرف سے مینوفیکچرنگ لائسنس دینے سے پہلے درخواست دہندگان کو اسٹیٹ لائسنسنگ اتھارٹی کو استحکام، تیار کی جانے والی چیز میں شامل حفاظتی مواد کے محفوظ ہونے وغیرہ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ۔

*****

 

U.No:3055

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1909229)
Read this release in: English , Telugu