محنت اور روزگار کی وزارت

ایل  20  نے دو روزہ افتتاحی اجلاس کے نتیجے میں سماجی تحفظ  کی عالمگیریت اور خواتین اور کام کے مستقبل کے بارے میں دو مشترکہ بیانات اختیار کئے


سماجی  تحفظ کی بہم رسانی کے مسائل کو حل کرنے اور عالمی ورک فورس میں صنفی فرق کو ختم کرنے کا مطالبہ

Posted On: 20 MAR 2023 5:41PM by PIB Delhi

امرتسر، پنجاب میں لیبر 20 (ایل 20) انگیجمنٹ گروپ کی شروعاتی میٹنگ، ہندوستان کی جی 20  صدارت کے ایک حصے کے طور پر، آج دو مشترکہ بیانات کو دو روزہ بات چیت کے حتمی نتیجے کے طور پر اپنایا، جس میں سے ایک جی20 ممالک  کے درمیان سماجی تحفظ کی بہم رسانی  سماجی تحفظ کے عالمگیریت کی طرف پہلے ایک قدم کے  طور پر سوال کو حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور دوسرا عالمی ورک فورس میں صنفی فرق کو ختم کرنے  کا مطالبہ کرتا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KL9B.jpg

ہندوستان کی جی 20 صدارت میں لیبر 20 کے آغاز کے اجلاس میں ٹریڈ یونین کے رہنماؤں، لیبر اسٹڈیز کے ماہرین اور 20 ممالک کے مندوبین نے پہلے دن سوشل سکیورٹی کی عالمگیریت پر غور کیا، اور تقریب کے آخری دن مسائل اور خدشات کو دور کرنے کے لیے وقف سیشن میں خواتین اور کام کے مستقبل پر نتیجہ خیز بحث ہوئی۔

سماجی تحفظ کی عالمگیریت  پر مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جی 20 ممالک کے اندر فوائد کی نقل پذیری کا سوال کافی  آسان  ہے، جسے گروپنگ  کے ذریعہ کسی بھی وقت حل  کیا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں برکس ممالک میں بین گروپ انتظامات کے لیے بات چیت کی طرف اشارہ کیا۔ اتفاق سے، برکس ممالک جی 20  کے رکن ہیں۔

خواتین اور کام کے مستقبل کے بارے میں مشترکہ بیان میں عالمی سطح پر خواتین کی افرادی قوت کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے، تاکہ ٹیکنالوجی سے بھرپور صنعت اور وبائی امراض کے بعد کے روزگار کے بازار کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے، اور حکومتوں اور آجروں سے کہا گیا کہ وہ اس ذمہ داری کو نبھائیں۔ اس نے اس بات کو دوبارہ ترتیب دینے پر بھی زور دیا کہ غیر رسمی شعبے میں خواتین، اور خاندان کی پرورش کے کرداروں میں، عالمی معیشت میں کس طرح اپنا تعاون پیش کرتی  ہیں، اور اس شراکت کی قدر کرنے کو کہا گیا۔

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے 19 مارچ کو ایک ورچوئل پلیٹ فارم سے مندوبین سے خطاب کیا، جب انہوں نے کہا کہ دنیا نے وبائی امراض کے بعد مل کر صحت یاب ہونے کا عزم کیا ہے، اور بحالی کو ایک انسان پر مرتکز عمل بنانے کی ضرورت ہے، جس کے لیے ضروری ہے کہ اجتماعی طور پر اس بات کو یقینی بنائیں کہ کارکنان متحرک ماحول میں پھلنے پھولنے کے لیے ضروری مہارتوں اور علم سے لیس  ہیں۔

جناب یادو نے اتفاق کیا کہ عالمی سماجی تحفظ اور پوری دنیا میں اس کی بہم رسانی  ایک اہم مسئلہ ہے، جس پر جی 20 اور ایل  20 کو توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غیر رسمی شعبے کو سماجی تحفظ کے دائرے میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی تحفظ کے لیے سماجی انشورنس اور سماجی امدادی اسکیموں کا پائیدار امتزاج ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’ناری شکتی‘ یا ’خواتین کی طاقت‘ کے ویژن کے مطابق، وزیر موصوف نے کہا کہ لیبر فورس میں خواتین کی شرکت کو بڑھانا ہوگا ، جس کے نتیجے میں مساوی، جامع اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AIJU.jpg

روس، بھارت، آسٹریلیا، نیپال اور بنگلہ دیش کے نمائندوں نے اجرتوں اور اس کے مختلف جہتوں، خاص طور پر ذریعہ معاش پر اثرات کے بارے میں اپنے قومی تجربات شیئر کیے۔ مقررین میں روس کی  ایف این پی آر سے تعلق رکھنے والی  محترمہ نتالیہ کلی مووا،  ہندوستان کے  دتوپن تھینگڈی نیشنل بورڈ فار ورکرز ایجوکیشن  سے تعلق  رکھنے والے  جناب ابھیشیک؛ آسٹریلیا کی ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے پروفیسر انیس چودھری، نیپال کی نیشنل لیبر یونین سے  جناب گووند پاوڈل؛ وی وی جی نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ کی مشیر محترمہ پراگنا پراندے ؛ ماریشس ٹریڈ یونین کانگریس کے صدر جناب دیوان کویڈو؛ اور بنگلہ دیش کے جیتیا شرمک جوٹے کے  جناب  کنک کمار برمن شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UTPD.jpg

خواتین کارکنوں اور کام کے مستقبل کے خدشات پر سیشن میں مقررین  میں ہندوستان کے دہلی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ادیتی این پاسوان ،  ہندوستان سے تعلق رکھنے والی خواتین کی چیتنا شعور کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ وانی منوراج،  وی وی جی نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ڈاکٹر ایلینا سمنٹری؛ آئی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر پروفیسر الکھ این شرما؛ سری لنکا کی یونیورسٹی آف پرادینیا کے جناب شیامتی راناراجا؛ روس کے ایف این پی آر کے  جناب  ایوگینی ماکاروف اور چین کے اے سی ایف ٹی یو کے  جناب جیان ژانگ شامل تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ک۔ ق ر

3042U-



(Release ID: 1909066) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Telugu