ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
نیشنل زو لوجیکل پارک، دہلی چڑیا گھر میں گوریّا چڑیا کا عالمی دن منایا گیا
Posted On:
20 MAR 2023 9:02PM by PIB Delhi
نیشنل زو لوجیکل پارک نئی دہلی (دہلی چڑیا گھر) نے آج گوریا چڑیا کا عالمی دن منایا۔ اس سال گوریا چڑیا کے عالمی دن کا موضوع ہے- ’’میں گوریا چڑیا سے پیار کرتا ہوں‘‘۔ اس موضوع کے تحت گوریا چڑیا کے تحفظ میں افراد اور برادریوں کے کردار پر زور دیا گیا ہے۔ یہ دن گوریا چڑیا کی گھٹتی ہوئی آبادی اور ان کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں عوامی معلومات میں اضافہ کرنے کی غرض سے منایا جاتا ہے۔
نیشنل زو لوجیکل پارک (دہلی چڑیا گھر) نے چڑیا کے دانا چگنے کے برتن بنانے، گوریا چڑیا کی اہمیت کو بیان کرنے والی ایک فلم شو کی نمائش اور چڑیا گھر کا ایک دورہ، جس میں بٹر فلائز این جی او کے 50 طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، جیسی سرگرمیوں کے انعقاد کے ساتھ اس تقریب کو منایا۔ چڑیا گھر کے اس دورے کا اہتمام نوجوان ذہنوں میں تجسس کا احساس اور فطرت کے لئے ستائش پیدا کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا۔اس تقریب میں شرکت کرنے والے سبھی طلبا کو شرکت سے متعلق اسناد تقسیم کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع م ۔ ن ا۔
U-3033
(Release ID: 1909039)
Visitor Counter : 140