وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

آسام حکومت کے گورنر جناب گلاب چندکٹاریہ اور وزیر اعلیٰ جناب ہمنتا بسوا سرما کی قیادت میں ریاستی  سرکار کی معزز شخصیتوں نے  19 مارچ کو پردھان منتری سنگرھالیہ کا دورہ کیا

Posted On: 20 MAR 2023 5:59PM by PIB Delhi

آسام کے گورنر جناب گلاب چند کٹاریہ اور وزیر اعلیٰ جناب ہمنتا بسوا سرما کی قیادت میں ریاستی سرکار کے اعلیٰ سطحی حکام کے ایک نمائندہ وفد نے 19مارچ 2023 کو پردھان منتری سنگرھالیہ   کا دورہ کیا۔ گورنر اور وزیراعلیٰ کے علاوہ نمائندہ وفد میں تمام وزراء اور سیکریٹری شامل تھے۔ این ایم ایم ایل کی  ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین جناب نرپندر مشرا نے اِن کا استقبال کیا۔

نمائندوں کو پردھان منتری سنگرھالیہ کا تفصیلی دورہ کرایا گیا۔ انہوں نے تجرباتی زون ، انوبھوتی سمیت مخصوص نمائش کو دیکھا۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹیو کی قیادت میں ہندوستانی جمہوریت کے انوکھے سفر کی ستائش کی۔آسام کے گورنر جناب گلاب چند کٹاریہ نے وزیٹر بک میں لکھا‘‘پردھان منتری سنگراھالیہ ملک کے ورثے کی نمائندگی کرتاہے۔ یہ ہماری جنگ آزادگی اور ہمارے ثقافتی فخر کی علامت ہے۔یہ مجھے اور تمام ملک کے شہریوں کو ملک کی خدمت کرنے کے لئے ہمیشہ تحریک دے گا۔‘‘

آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے لکھا’’پردھان منتری سنگراھالیہ کا دورہ کرکے خود کو خوش قسمت اور متحرک محسوس کرتا رہاہوں۔ ہمارے تمام وزرائے اعظم کو مجسمہ دیکھنا ہماری جمہوریت کو کارروائی میں دیکھنا ہے۔ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ذریعے تاریخ ٹیکنالوجی کی ایک بہترین آمیزش اور ایک عظیم اور دور اندیشانہ پہل ہے۔ جے ہند۔‘‘

پردھان منتری سنگراھالیہ آزادی کے بعد سے ہندوستان کے ہر وزیر اعظم کو خراج عقیدت اور پچھلے 75برسوں میں ہر ایک نے ہمارے ملک کی ترقی میں کس طرح تعاون دیا ہے، اس کا ایک بیانیہ ریکارڈ ہے۔یہ اجتماعی کوشش کی تاریخ اور ہندوستان کی جمہوریت کی تعمیری کامیابی کا طاقتور ثبوت ہے۔ہمارے وزیر اعظم سماج کے ہر فرقے اور سطح سے آئے، جمہوریت کے دروازے سب کے لئے یکساں  طور سے کھلے تھے۔سنگراھالیہ ہمیں بتاتا ہے کہ کیسے ہمارے وزرائے اعظم نے متعدد چیلنجوں سے گزرتے ہوئے ملک کی رہنمائی کی اور ملک کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا۔اسے دیکھنے کے لئے ہندوستان اور غیر ممالک کے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔ اس کی افتتاح کے بعد سے بڑی تعداد میں ہندوستانی اور غیر ملکی اہم شخصیتیں اسے دیکھ چکی ہیں۔

                 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 3014)


(Release ID: 1908947)
Read this release in: English , Hindi , Manipuri