आवास एवं शहरी कार्य मंत्रालय

امرت کی کامیابی

Posted On: 20 MAR 2023 5:49PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے تحت اٹل مشن برائے بحالی اور شہری تبدیلی (امرت) ، جو جون 2015 کو شروع کیا گیا تھا، حکومت ہند کے ذریعہ یکم اکتوبر 2021 کو شروع کی گئی امرت دوئم میں شامل کیا گیا ہے جس کے تحت امرت کے تمام جاری اور اہل منصوبوں کے لئے فنڈنگ 31 مارچ 2023 تک جاری رہے گی۔

امرت کے تحت، ریاستوں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ امرت مشن کے وسیع فریم ورک کے اندر پروجیکٹوں کو منتخب کرنے، آگاہ کرنے، تجویز کرنے اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی اعلیٰ کمیٹی سے منظوری کے بعد نافذ کریں۔ مزید، امرت رہنما خطوط میں ریاستی سطح پر اس اسکیم کے نفاذ کی نگرانی اور اسکے لیے ریاست کے چیف سکریٹری کی سربراہی میں ریاستی اعلی اختیاراتی رہبر کمیٹی  (ایس ایچ پی ایس سی) کی تشکیل کے لیے مخصوص انتظامات ہیں۔

اسکے علاوہ ، مشن کے رہنما خطوط کے تحت تشکیل دی گئی اعلیٰ کمیٹی بھی وقتاً فوقتاً امرت مشن کا جائزہ لیتی ہے  اور نگرانی کرتی ہے۔ اب تک، امرت پروجیکٹوں کی منظوری، جائزہ اور نگرانی کے لیے اعلیٰ کمیٹی کی 27 کمیٹی کی میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں امرت کے تحت کئے گئے کام کی جانچ اور نگرانی کے لیے تمام مشن ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آزادانہ جائزہ اور نگرانی کرنے والی ایجنسیاں (آئی آر ایم ایز) قائم کی گئی ہیں۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے فراہم کردہ پروجیکٹوں کی پیشرفت کا پتہ لگانے کے لئے ایک مخصوص  امرت پورٹل ہے۔ نیشنل مشن ڈائریکٹوریٹ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور یو ایل بی کو وقتاً فوقتاً مسائل کو حل کرنے اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے کے مقصد سے مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں ریاستوں/یو ایل بیز کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس طرح اس نے امرت اسکیم کے تحت خاطر خواہ  پیشرفت حاصل کی ہے۔ نیتی آیوگ نے امرت سمیت مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے لیے تیسرے فریق کا جائزہ بھی لیا ہے۔ رپورٹ فروری 2021 میں شائع ہوئی ہے اور اسے تسلی بخش پایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کے ریاستی سالانہ ایکشن پلانز (ایس اے اے پیز) کو منظوری دی ہے جس میں پورے مشن کی مدت کے لیے 77,640 کروڑ روپے کی رقم ہے، جس میں 35,990 کروڑ روپے کی مرکزی امداد (سی اے) شامل ہے۔ اب تک، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 82,565 کروڑ روپے کے 5,882 پروجیکٹوں کو بنیاد بنایا ہے، جن میں سے  35,932 کروڑ روپے کے 4,802 پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں یا ٹھیکے دیئے گئے ہیں اور 46,632 کروڑ روپے کے 1,080 پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔ اسکے علاوہ،  تقریباً 69,219 کروڑ روپے کے مجموعی کاموں کو فزیکل طور پر مکمل کر لیا گیا ہے اور 61,980 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔ آج تک، پانی کے نل کے 137 لاکھ کنکشن اور 105 لاکھ سیوریج کنکشن بالترتیب پانی کے  139 لاکھ کنکشن اور سیوریج کے 145 لاکھ کنکشن کے مقابلے میں امرت اور کنورجنس کے ذریعے فراہم کیے گئے ہیں۔  امرت پروجیکٹوں کے ذریعے 6,347 ملین لیٹر روزانہ  (ایم ایل ڈی) کی کل سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت پیدا کی جا رہی ہے جس میں سے 2,840 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ کی گنجائش پیدا کی گئی ہے اور 1,437 ایم ایل ڈی صلاحیت کو دوبارہ استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ امرت کے تحت 2,322 پارک پروجیکٹوں کی ترقی کی راہنمائی کی گئی ہے جس میں 4,512 ایکڑ ہری بھری جگہیں شامل کی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ، پارک کے جاری منصوبوں کے ذریعے 908 ایکڑ سر سبز جگہیں شامل کی جائیں گی۔ امرت کے تحت 692 طوفانی پانی کی نکاسی کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں 2,960 واٹر لاگنگ پوائنٹس کو ختم کیے جانے کا عمل جاری ہے اور مزید 801 واٹر لاگنگ پوائنٹس کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔ ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچے کا ماحول دوست طریقہ کار فروغ دینے کے لیے، 273 گرین موبیلٹی پروجیکٹس کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ پروجیکٹوں کے لیے 35,990 کروڑ روپے کے مرکزی حصہ کے مقابلے میں اب تک 31,784 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔

 

ش ح ۔ اس ۔ ت ح                                              

U3012



(Release ID: 1908943) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Urdu