اسٹیل کی وزارت

اسٹیل کی برآمد

Posted On: 20 MAR 2023 4:57PM by PIB Delhi

اسٹیل اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ اسٹیل ایک بے ضابطہ شعبہ ہے، اور اس سلسلے میں حکومت کا کردار سہولت کار کا ہے۔ اسٹیل کی برآمد کا انحصار مختلف عوامل مثلاً عالمی منڈی کے حالات، طلب اور رسد، خام مال کی لاگت جیسے لوہا، کوکنگ کول وغیرہ جو مارکیٹ سے منسلک ہیں، پر ہوتا ہے۔ مزید مسابقتی گھریلو اسٹیل سازی اور اس کی برآمدات کے لیے زیادہ سازگار پالیسی ماحول کی سہولت کاری کے لیے حکومت نے بہت سے اقدامات کیے ہیں، جن میں درج ذیل امور شامل ہیں:-

  1. مئی-نومبر 22 کے درمیان لوہے، چھرے، کوکنگ کول، لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات پر درآمدی اور برآمدی ڈیوٹی کے ذریعے پالیسی اقدامات۔
  2. خام لوہے کی پیداوار/ دستیابی کو بڑھانے کے لیے کانکنی اور معدنیات سے متعلق پالیسی میں اصلاحات۔
  3. مرکزی بجٹ 22-2021 کے مطابق غیر خام لوہے، خام لوہے اور زنگ سے مبرا اسٹیل کے سیمی، فلیٹ اور طویل پروڈکٹس پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کو یکساں طور پر 7.5 فیصد تک کم کرنا۔
  4. 31 مارچ 2024 تک سی آر جی او خام مال اور اسٹیل کے اسکریپ پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی) کی چھوٹ۔
  5. مقامی طور پر تیار کردہ اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے اسٹیل اسکریپ کی ری سائیکلنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 3006)



(Release ID: 1908935) Visitor Counter : 69


Read this release in: Marathi , English