شہری ہوابازی کی وزارت

فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن (ایف ٹی او) کے لیے آسان بنائے گئے پالیسی رہنما خطوط


ملک میں 30 بین الاقوامی ہوائی اڈے مصروف عمل ہیں

Posted On: 20 MAR 2023 4:23PM by PIB Delhi

بھارت  دنیا میں تیزی سے نمو پذیر ہوا بازی منڈیوں میں سے ایک ہے اور یہ پہلے سے ہی تیسری سب سے بڑی گھریلو ہوا بازی منڈی ہے۔

حکومت ایک مستحکم پالیسی ماحول اور ترغیب آمیز مسابقت پر مبنی نمو فراہم کرکے ہوابازی کے شعبے کو فعال طور پر تعاون فراہم کر رہی ہے۔ 2016 میں، حکومت نے قومی شہری ہوابازی پالیسی (این سی اے پی 2016) جاری کی، جس نے اس شعبے کے لیے تصوریت، مشن اور اہم مقاصد پیش کیے۔ حکومت نے طیاروں/ ہیلی کاپٹروں/ ڈرونس اور ان کے انجنوں اور دیگر پرزوں کے لیے ایم آر او صنعت کی ترقی کے لیے ملک میں موافق ماحول پیدا کرنے کی غرض سے، یکم ستمبر 2021 کو نئے رکھ رکھاؤ، مرمت اور آپریشنز (ایم آر او)  رہنما خطوط کا اعلان کیا۔ یہ رہنما خطوط دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے ہوائی اڈوں پر ایم آر او آپریٹروں  پر کسی بھی قسم کی رائلٹی یا محصول عائد کیے بغیر کھلے ٹینڈرز کے ذریعے زمین کی تخصیص فراہم کرتے ہیں۔ اسی طرح، فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن (ایف ٹی او) رہنما خطوط کو آسان بنانے کی منظوری دی جا چکی ہے جس کے تحت ایئر پورٹ رائلٹی (ایف ٹی اوز کے ذریعہ اے اے آئی کے لیے آمدنی کے حصے کی ادائیگی) کے تصور کو ختم کر دیا گیا ہے اور ملک میں پائلٹوں کی کمی کو پورا کرنے کے مقصد سے ایف ٹی اوز کے قیام کی حوصلہ افزائی کے لیے زمین کے کرایے کو کافی حد تک معقول بنایا گیا ہے۔ حکومت نے ہیلی کاپٹر آپریشنوں کے مطالبے اور نمو میں اضافہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن پالیسی بھی وضع کی ہے۔اس کے علاوہ، اے اے آئی اور پی پی پی ہوائی اڈا آپریٹروں نے مسافرین کی تعداد میں اضافہ کرنے اور ہوائی سفر کو محفوظ ، آرام دہ اور صارف دوست بنانے کے مقصد سے مختلف غیر مستعمل شدہ ہوائی اڈوں کی ترقی /تعمیر نو/ جدید کاری اور گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی ترقی  کے لیے سال 2019-24 کے دوران اے اے آئی کے ذریعہ تقریباً 25000 کروڑ روپئے سمیت 98000 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے ایک کیپکس منصوبے پر کام  شروع کیا ہے۔

اترپردیش میں کشی نگر، وارانسی اور لکھنؤ   میں 3 بین الاقوامی ہوائی اڈوں سمیت فی الوقت ملک میں 30 بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں ۔ حکومت ہند  نے آندھرا پردیش میں بھوگاپورم، گجرات میں دھولیرا اور ہیراسر، مہاراشٹر میں نوی ممبئی اور اترپردیش  میں نوئیڈا (جیور) میں بین الاقوامی گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لیے ’اصولی‘ منظوری دے دی ہے اور یہ ہوائی اڈے زیر تعمیر ہیں۔

ہوائی اڈوں پر بنیادی ڈھانچہ/سہولتوں کی جدید کاری ایک مسلسل عمل ہے، جو اے اے آئی یا متعلقہ ہوائی اڈے کے آپریٹروں  کے ذریعے آپریشنل ضرورتوں، نقل و حمل کے مطالبے ، تجارتی عمل پذیری، وغیرہ پر منحصر ہے۔ علاوہ ازیں، شہری ہوابازی کی وزارت نے علاقائی فضائی کنکٹیویٹی کو مہمیز کرنے اور عوام کے لیے ہوائی سفر کو قابل استطاعت بنانے کے مقصد سے 21 اکتوبر 2016  کو علاقائی کنکٹیویٹی اسکیم (آر سی ایس) – اُڑان (اُڑے ملک کا عام شہری) کا آغاز کیا۔ اُڑان کے تحت، 28 فروری 2023 تک 9 ہیلی پورٹس اور 2 واٹر ایئرو ڈرومس سمیت 74 اَن سروڈ اور انڈر سروڈ ہوائی اڈوں کو مربوط کرنے والے 469 راستوں کو مصروف عمل بنایا گیا۔

یہ اطلاع شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (سبکدوش) کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2995



(Release ID: 1908898) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Telugu