الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ہندوستانی بینکنگ نظام زیادہ لچکدار اور مضبوط ہے اور اسے اسٹارٹ اپس کے لیے ترجیحی بینکنگ شراکت دار ہونا چاہیے: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر
ڈی آئی اے ،دنیا کو دکھا سکتا ہے کہ ٹیک ایکو سسٹم کے لیے جدید دور کی قانون سازی کیسی دکھتی ہے
Posted On:
16 MAR 2023 11:30PM by PIB Delhi
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستانی بینکاری نظام لچکدار اور مضبوط ہے، مرکزی وزیر مملکت برائے الیکٹرانکس اور آئی ٹی اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ، جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا کہ اسٹارٹ اپس کو اپنے ترجیحی بینکنگ شراکت داروں کے طور پر ہندوستانی بینکوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔
لینوو ٹیک ورل انڈیا 2023 میں غیر رسمی گفتگو کے دوران ، وزیر موصوف نے جی آئی ایف ٹی سٹی ،گجرات میں جو ہندوستانی بینکنگ سسٹم کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی علامت ہے، 200 ملین سے زیادہ مالیت کے بینک ڈپازٹس کی منتقلی کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گفٹ سٹی میں دستیاب خصوصی انتظامات ہندوستانی اسٹارٹ اپس کے لیے ایک تیز اور مؤثر معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔
"آج بینکنگ سسٹم میں جو چیز پرکشش ہے، وہ خطرہ مول لینے کی ان کی خواہش نہیں ہے، بلکہ یہ ان کی سمجھداری ہے، جو انہیں مضبوط بناتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسٹارٹ اپ جس چیز کی تلاش کر رہے ہیں، وہ خطرہ یا پرخطر آلات نہیں ہیں، بلکہ وہ محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں،جہاں سرمایہ جمع کیا جا سکتا ہے۔
انڈیا اسٹیک کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب راجیو چندر شیکھر نے یہ بھی اعلان کیا، "مئی کے مہینے میں ہم انڈیا اسٹیک گلوبل کانفرنس کریں گے، جہاں ہم توقع کرتے ہیں، کہ 7 سے 8 ممالک سائن اپ کریں گے اور انڈیا اسٹیک کو لاگو کریں گے، جو اوپن سورس، کم قیمت، قابل عمل اور توسیع پذیر ہیں ۔"
ڈیجیٹل انڈیا ایکٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر، جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا، کہ "ہمیں ایک قانونی اور سائبر قانون فریم ورک کی ضرورت ہے، جو معاصر اور مستقبل کے لیے تیار ہو۔ خلل معمول کی بات ہے اور اختراع اس بات کو آگے بڑھائے گی، جو قابل قبول ہے۔ اس طرح، ہمیں ایسے قوانین کی ضرورت ہے، جو تبدیلی کی شرح کے ساتھ رفتار برقرار رکھ سکیں۔ ڈی آئی اے اس ماحولیاتی نظام کے لیے عصری، اور مستقبل کا ثبوت ہو گا اور باقی دنیا کو دکھا سکتا ہے کہ ٹیک ایکو سسٹم کے لیے جدید دور کی قانون سازی کیسی ہے۔"
سیمی کنڈکٹرز کے معاملے پر وزیر موصوف نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا ویژن اور حمایت ہندوستان نے سیمی کنڈکٹرز کے دائرہ کار میں جو قدم اٹھایا ہے، اس کے لیے بہت اہم ہے۔ "ہم یقینی طور پر ایک شاندار سرمایہ کاری اور حکومت ہند کی طرف سے منظور شدہ پیکیجنگ سرمایہ کاری کا اعلان کرنے والے ہیں۔" انہوں نے انڈیا سیمی کنڈکٹر ریسرچ سنٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا، "جو سیمی کنڈکٹرز میں تحقیق میں اہم صلاحیتیں اور اہلتیں پیدا کرے گا۔"
اس تقریب کا موضوع تھا 'اسمارٹر ٹیکنالوجی کو بااختیار بنانا، ایک بدلتی ہوئی دنیا' اور اس تقریب میں 200 سے زائد مندوبین نے شرکت کی،جو جسمانی طور پر موجود تھے اور 2000 سے زائد وہ مندوبین،جنہوں نے ورچوئل طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-2990
(Release ID: 1908749)
Visitor Counter : 101