خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
قبائلی خواتین کو بااختیار بنانا
Posted On:
17 MAR 2023 4:21PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیراسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ریاست مدھیہ پردیش سمیت پورے ملک میں تعلیم، صحت، روزگار، زراعت، باغبانی، مویشی پروری، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی، ہنرمندی کی ترقی اور معاش کے لیے دیگر امور کے ساتھ ساتھ قبائلی خواتین سمیت قبائلی آبادی کی مجموعی ترقی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپنایا ہے۔ قبائلی امور کی وزارت ایک مربوط اور منصوبہ بند طریقے سے قبائلی خواتین سمیت درج فہرست قبائل (ایس ٹی ایس) کی سماجی و اقتصادی ترقی پر مرکوز نقطہ نظر کے ساتھ اسکیموں/پروگراموں کو نافذ کر رہی ہے۔
قبائلی امور کی وزارت قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائیفیڈ) اور نیشنل شیڈیولڈ ٹرائب فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) کے ذریعے مدھیہ پردیش سمیت نوٹیفائیڈ ایس ٹیز کے ساتھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قبائلی خواتین پر خصوصی توجہ کے ساتھ قبائلی لوگوں کے درمیان کاروبار کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتی ہے، جو درج ذیل اسکیموں کے ذریعے روایتی کام میں مشغول ہیں:
‘پردھان منتری جن جاتیہ وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم)’ 2021-22 سے، جس کے دو اجزاء ہیں ‘کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے ذریعے ‘‘میکانزم فار مارکیٹنگ آف مائنرفوریسٹ پروڈیوس (ایم ایف پی) اور ایم ایف پی کے لیے ویلیو چین کی ترقی’’ اور ‘‘ادارہ جاتی ترقی کے لیے تعاون اور قبائلی مصنوعات / پیداوار کی مارکیٹنگ’’ اور (ii) ‘‘نیشنل شیڈول ٹرائب فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) / ریاستی شیڈولڈ ٹرائب فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشنز (ایس ٹی ایف ڈی سیز) کو ایکویٹی سپورٹ’’۔ ٹرائیفیڈخاطرخواہ قبائلی آبادی والے علاقوں میں پی ایم جے وی ایم کے تحت ون دھن وکاس کاریاکرم (وی ڈی وی کے) کو نافذ کر رہا ہے۔ وی ڈی وی کے نے ون دھن وکاس کیندرز (وی دی وی کیز) کے قیام کا تصور کیا ہے، جن میں سے ہر ایک میں تقریباً 300 اراکین ہوتے ہیں، تاکہ قبائلی مصنوعات اور مائنرفوریسٹ پروڈکٹس (ایم ایف پی) کی ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ کو فروغ دیا جا سکے۔ ہر وی ڈی وی کے 15 ون دھن سیلف ہیلپ گروپوں (وی ڈی ایس ایچ جیز) پر مشتمل ہے، جن میں سے ہر ایک میں 20 ممبران ہوتے ہیں۔ اگست 2019 سے، ٹرائیفیڈ نے 3,110 ون دھن وکاس کیندر کو منظوری دی ہے، جس میں 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں سمیت میں 9.27 لاکھ استفادہ کنندگان سے وابستہ 52,976 ون دھن سیلف ہیلپ گروپوں کو شامل کیا گیا ہے۔
این ایس ٹی ایف ڈی سی قبائلی خواتین کے لیے آمدنی پیدا کرنے کی کوئی سرگرمی شروع کرنے کی غرض سے ‘آدیواسی مہیلا سشکتی کرن یوجنا (اے ایم ایس وائی)’ کے عنوان سے ایک مخصوص اسکیم نافذ کر رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 4فیصد کی سالانہ انتہائی رعایتی شرح سود پر 2 لاکھ روپے تک کی لاگت کے پروجیکٹ کا 90 فیصد تک قرض فراہم کیا جاتا ہے۔
********** ***
( ش ح ۔ف ا۔ ت ع )
U.No. 2984
(Release ID: 1908732)
Visitor Counter : 116