بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گوپال گنج، بہار میں دریائے نارائنی پر دریائی محاذ کی ترقی، نمامی گنگے پروگرام کے تحت 6.62 کروڑ روپے  کی لاگت سے  انجام دی جارہی ہے

Posted On: 17 MAR 2023 4:12PM by PIB Delhi

نمامی گنگا پروگرام کے تحت، بہار کے گوپال گنج ضلع میں دریائے نارائنی پر دریائی محاذ کی ترقی کا کام شروع کیا گیا ہے اور 6.62 کروڑ  رپے  کی کُل لاگت سے دو گھاٹ بنائے گئے ہیں۔

قومی آبی  گزر گاہ ایکٹ 2016 کے بموجب ملک کے  111 قومی آبی گزرگاہوں (این ڈبلیو ایز) کے ساتھ حاجی پور میں بھیسا لوٹن بیراج سے گنڈک اور گنگا ندی کے سنگم تک دریائے گنڈک (دریائے نارائنی) کو قومی آبی گزرگاہ (این ڈبلیو - 37 )قرار دیا گیا۔  دریائے گنڈک کی مطالعاتی  رپورٹوں  کی  یافت کی بنیاد پر ، جہاز رانی اور نیویگیشن کی ترقی کے لیے آبی گزرگاہوں کو قابل عمل پایا گیا۔ تاہم، ممکنہ کارگو کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ این ڈبلیو - 37 یعنی ریوا گھاٹ پل کے پار واقع ڈھانچے کی وجہ سے بہت کم بحری/عمودی کلیئرنس کی وجہ سے، دریائے گنڈک (این ڈبلیو - 37) پر شروع کی گئی ترقیاتی سرگرمیوں کو معطل  کردیا گیا ہے۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

(20-03-2023)

U-2980


(Release ID: 1908696) Visitor Counter : 120


Read this release in: Telugu , English