الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 اسٹارٹ اپ اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے انڈیا پوسٹ کی شپ راکیٹ کے ساتھ شراکت داری

Posted On: 17 MAR 2023 5:45PM by PIB Delhi

انڈیا پوسٹ  نےجو  دنیا کا سب سے وسیع ڈیلیوری نیٹ ورک ہے ، ملک بھر میں آخری سرے تک ای کامرس ڈیلیوری خدمات کو فروغ دینے کے لیے شپ راکیٹ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC01Z6BM.JPG

 

 

انڈیا پوسٹ، ہندوستان کے معروف پوسٹل سروس فراہم کنندہ، نے مختلف ای کامرس پروڈکٹس کے لیے آخری  سرے کی ترسیل کی خدمات کو بڑھانے کے لیے، ایک معروف لاجسٹکس ایگریگیٹر کمپنی شپ راکیٹ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ آج نئی دہلی کے ڈاک بھون میں انڈیا پوسٹ، شپ راکیٹ اور پکر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔تقریب کے دوران  پوسٹل سروسز کے جناب آلوک شرما، محکمہ ڈاک کے سینئر افسران، اور شپ راکیٹ اور پکر کے نمائندے بھی موجود تھے۔

میسرز بگ فوٹ ریٹیل سولیوشن(شپ راکیٹ) ایک ابھرتی ہوئی لاجسٹکس ایگریگیٹر کمپنی ہے جس میں سالانہ تین لاکھ فروخت کنندہ ہیں اور 70 ملین صارفین ہیں۔انڈیا پوسٹ اور شپ راکیٹ کے درمیان یہ شراکت  داری  شپ راکیٹ کے تین لاکھ مضبوط سیلر بیس کو شپنگ اور آخری سرے تک ڈیلیوری خدمات فراہم کرے گی جس میں اسٹارٹ اپ اور بڑی تعداد میں چھوٹے اور اوسط درجے کےکاروبار شامل ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ ای کامرس کو آخری سرے تک لے جانے کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور اس سے پورے ملک کے لاکھوں صارفین کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پوسٹل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل جناب آلوک شرما نے کہا کہ آج ایک اہم موقع ہے اور یہ شراکت داری دیہی نوجوانوں کی ملک میں ای کامرس انقلاب سے مستفید ہونے کی خواہشات کو پورا کرے گی۔

شپ راکیٹ کے شریک بانی اور سی ای او ساحل گوئل نے کہا، انڈیا پوسٹ نیٹ ورک ای کامرس مارکیٹ کے سربراہ کو آخری سرےتک کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا اور بڑے شہروں اور قصبوں سے باہر ای کامرس خدمات کی رسائی میں سہولت بھی فراہم کرے گا۔ یہ تاجروں کے لیے خودکار شپنگ اور تیز تر ترسیل کو قابل بنائے گا، جس کے نتیجے میں لاگت کی تاثیر اور کاروبار میں اضافہ ہوگا۔

اس شراکت داری کو آسان بنانے اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے، انڈیا پوسٹ نے شپ راکیٹ کے آئی ٹی نظام کے ساتھ آئی ٹی کے انضمام کو یقینی بنایا ہے۔ یہ انضمام ٹیرف، بکنگ، لیبل جنریشن، پک اپ اور ٹریک اینڈ ٹریس کے لیے مختلف اے پی آئی  کے ذریعے کیا گیا ہے۔

***********

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.2976


(Release ID: 1908684) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Tamil