نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

’دانشوروں اور عوام کو ہندوستان کے خلاف خطرناک بیانیہ ترتیب دینے والوں سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے‘: نائب صدر جمہوریہ


’آئینی اداروں کی سربراہی کرنے والوں کی طرف سے محاذ آرائی کی کوئی گنجائش نہیں، تعاون سے کام کرنے اور حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے‘: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ  نے ، مقننہ، عدلیہ اور عاملہ کے درمیان ایک منظم باہمی مکالماتی میکانزم  کی اپیل کی

قانون سب کے لیے برابر ہے؛ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے - نائب صدر جمہوریہ

پارلیمنٹ، عوام کے مینڈیٹ کی عکاسی کرتی ہے اور آئین کی حتمی اور خصوصی معمار ہے – نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے سابق گورنر جناب پی ایس راما موہن راؤ کی یادداشتوں کا اجراء کیا۔ سابق  نائب صدر جمہوریہ جناب وینکیا نائیڈو نے تقریب میں شرکت کی

Posted On: 19 MAR 2023 8:03PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ، جناب جگدیپ دھنکھر نے آج خبردار کیا کہ 'عالمی سطح پر ہندوستان کے عروج  کوچیلنجوں کا سامنا ہے – اندرون ملک اور بیرون ملک بھی۔ انہوں نے دانشوروں اور عوام پر زور دیا کہ وہ 'انکیوبیٹرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے بارے میں جانیں جو ہماری ترقی کی رفتار کو کم کرنے اور ہماری فعال جمہوریت اور آئینی اداروں کو نقصان پہنچانے کے لیے نقصان دہ بیانیہ ترتیب دے رہے ہیں'۔

نائب صدر جمہوریہ نئی دہلی میں تمل ناڈو کے سابق گورنر جناب پی ایس راما موہن راؤ کی ایک کتاب بعنوان  ’گورنر پیٹ ٹو گورنرز ہاؤس: اے ہکس اوڈیسی‘ کے اجراء کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب دھنکھر نے سابق گورنر کی عوامی زندگی میں  اپنی خدمات اور اپنی یادداشتوں میں اپنے بصیرت انگیز تجربات کو شیئر کرنے کے لیے ان کی ستائش کی۔

جناب  دھنکھر نے  کہا کہ 'جمہوریت کی روح 'یہ ہے کہ 'سب یکساں طور پر قانون کے سامنے جوابدہ ہیں۔ کوئی بھی شخص قانون کے ذریعہ مراعات یافتہ نہیں ہو سکتا اور اسے ایک جداگانہ نظریہ سے نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہندوستان سب سے زیادہ متحرک جمہوریت ہے، نائب صدر جمہوریہ  نے کہا کہ 'قانون کے سامنے مساوات ایسی چیز ہے جس  سے ہم سمجھوتہ نہیں کر سکتے'۔

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ حکمرانی کی حرکیات ہمیشہ چیلنجنگ رہے گی، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس کے لیے آئینی اداروں – مقننہ، عاملہ اور عدلیہ کےکام میں  ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ لیکن، انہوں نے کہا، 'اداروں کے سربراہان کی جانب سے محاذ آرائی، یا شکایت کنندہ ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہیں باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور  مل جل کر حل تلاش کرنا ہوگا۔‘‘ نائب صدر جمہوریہ نے اس سلسلے میں ’’اداروں - مقننہ، عدلیہ اور عاملہ کے درمیان ایک منظم باہم مربوط میکانزم تیار کرنے کا مشورہ دیا۔

جناب دھنکھر نے کہا کہ ’’یہ ہمارے آئین کی اولین حیثیت ہے کہ وہ جمہوری حکمرانی کے استحکام، ہم آہنگی اور پیداواری صلاحیت کا تعین کرتی ہے۔ پارلیمنٹ، عوام کے مینڈیٹ کی عکاسی کرتی ہے، آئین کی حتمی اور خصوصی معمار ہے۔

اس موقع پر سابق نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب وینکیا نائیڈو، ہریانہ کے گورنر، جناب بندارو دتاتریہ، تمل ناڈو کے سابق گورنر اور مصنف، جناب پی ایس۔ راما موہن راؤ، رکن پارلیمنٹ، جناب کے کیشو راؤ، جناب وائی ایس۔ چوہدری اور دیگر معززین موجود تھے۔

محترم نائب صدر جمہوریہ  کی تقریر کا متن (اقتباسات):

"یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں " گورنر پیٹ ٹو گورنرز ہاؤس: اے ہکس اوڈیسی " کی ریلیز سے وابستہ رہا ہوں۔ میں اس کے مصنف کو ان کے وژن اور اسے دستاویز کی شکل دینے کی کوششوں کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں جسے میں 1956 سے لے کر آئی پی ایس میں شمولیت کے بعد سے ان کے ممتاز عوامی خدمت کے سفر کا ایک بہت ہی جامع بیان سمجھتا ہوں۔

اپنے کالج کے دوستوں کے لیے 'ہِک'، جناب  پی ایس راما موہن راؤ نے پبلک سروس میں چھ دہائیوں کا سفر طے کیا ہے ، جوان کی  ڈیوٹی کے  تئیں اعلیٰ وابستگی کی مثال ہےاور عوامی مفادات کو آگے بڑھاتی ہے۔

" گورنر پیٹ ٹو گورنرز ہاؤس: اے ہکس اوڈیسی "  میں مصنف کے ایک طویل، واقعاتی اور مہم جوئی کے سفر اور تجربے کو  پیش کیا گیا ہے، یہ کتاب ان کی بصیرت کے ساتھ ان  کے جذبے اور مشن کو ظاہر کرتی ہے۔ آندھرا پردیش کے  ڈی جی پی، اور تمل ناڈو  کے گورنر کے طور پر ان کا عہدہ ان کے کارناموں کے  اہم سنگ میل ہیں۔ یہ کتاب،  جس میں ادبی شوخی کا کوئی ڈھونگ نہیں ہے، بغیر کسی رکاوٹ کے پڑھنے کا نتیجہ ہے اور کئی پہلوؤں پر، یہ غیر معمولی طور  معلوماتی اور متاثر کن ہے۔

درحقیقت، دیانتداری، عزم، قوم پرستی اختیاری نہیں ہیں وہ مجبوری ہیں۔

ایک باشعور اور دانا شخص نے بے داغ زبان میں یادوں کا ایک موزیک تحریر کیا ہے جو خصوصیت کے ساتھ ان کے چھ دہائیوں پر محیط اہم تاریخی واقعات اور بیوروکریٹک کام کے پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔

جناب اے پی جے عبدالکلام کو صدر  جمہوریہ کے طور پر  دیکھنے کا اعزاز اس ملک کو حاصل  ہوا ۔ لیکن کلام صاب امیدوار کیسے بنے اس کی تفصیل کتاب میں موجود ہے، بصیرت افروز تفصیلات موجود ہیں۔ ممتاز مصنف نے اسے حقیقت کے روپ میں پیش کیا ہے ، شاید اتفاق سے۔

کتاب ان کی سخت گیری، مجھوتہ  نہ کرنے والے ضمیر اور عوامی فلاح کے عزم کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

یہ کتاب یقینی طور پر ہمارے علم میں اضافہ کرے گی اور بیوروکریٹک کام کاج کے ساتھ ساتھ گورنر کے آئینی دفتر کو در پیش  چیلنجوں کے بارے میں ہماری  فہم میں اضافہ کرے گی۔

نامور مصنف کئی دہائیوں سے گورننس، بیوروکریسی کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے سول سرونٹس اور پولیٹیکل ایگزیکٹوز کے درمیان تعلقات کی حرکیات پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ رشتہ ایک چیلنج بن رہا ہے۔ اسٹیل فریم، بیوروکریسی سیاسی آقاؤں سے اس قدر مرعوب ہو چکی ہے کہ 1968 کے قوانین جو آپ کے طرز عمل کو کنٹرول کرتے ہیں ، عام طور پر ان کی مکمل خلاف ورزی کر رہی ہے۔

یہ نوٹ کرنا خوش آئند ہے کہ کتاب مستند طور پر خاندان ، ان کے معذور بیٹےپر ان کی توجہ  اور زندگی کے ان موڑ   کا انکشاف کرتی ہے جہاں دستیاب مختلف اختیارات کے ساتھ مشکل فیصلے کیے گئے تھے۔ مختلف  گنجائشیں دستیاب تھیں - کتاب  پڑھنے کے بعد، میں یہ کہنے کی ہمت کرتا ہوں کہ وہ گیتا کے صحیح راستے پر چلے ۔

کتاب میں منہمک  ہونے کے بعدپڑھنے والے  کو یہ جاننے کا حوصلہ ملتا ہے کہ کس طرح روایتی خاندانی نظام پرخطر  ماحول میں ریڑھ کی ہڈی  ثابت ہوتا ہے۔

راؤ صاب ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو گاندھی جی کی قیادت میں تحریک آزادی سے جڑے ہوئے تھے۔ ممتاز مصنف نے قوم پرستی اور ہماری جمہوری اقدار سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وہ 1956 سے اب امرت کال میں ترقی کی کہانی اور قوم کے سفر کا حصہ رہے ہیں۔

ان کی زندگی کا سفر اور قابل ستائش کارنامے ہمارے نوجوانوں ،جنہیں میں 2047 کا جنگجو کہتا ہوں ، کے لیے حوصلہ افزا اور متاثر کن ہیں ۔ وہ ہماری امیدوں اور امنگوں کی ترجمانی کریں گے کہ ہندوستان کیسا ہوگا، جب ہم 2047 میں اپنی آزادی کی صد سالہ جشن منائیں گے۔

دوستو، مجھے ان کے ساتھ کچھ مشترک باتیں شیئر کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ میں گورنر رہا ہوں، وہ بھی رہے ہیں ۔ ان کی ایک خاتون وزیر اعلیٰ بھی تھی۔ مجھے بھی یہ اعزاز حاصل ہوا کہ ممتا جی وزیر اعلیٰ ہیں جو ایک مضبوط شخصیت کی حامل ہیں۔ ہم دونوں کو اس کیلیبر کے سیاستدانوں سے نمٹنا پڑا۔ یقیناً، ہم اپنے سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی جی سے آسانی سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے تینوں- جے للیتا جی، ممتا جی اور مایاوتی جی- خواتین سیاستدانوں سے نمٹا جنہوں نے اس ملک کی سیاسی فضا کو بہت مؤثر طریقے سے متاثر کیا۔

ہم دونوں مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی مدت پوری نہیں کر سکے۔ مجھے یہاں ہونے کے لئے تیار ہونا پڑا۔ اور وہ، ضمیر کی پکار کے سامنے جھکنے کے لیے۔ لیکن اگر آپ کتاب کا جائزہ لیں تو یہ ایک دن نہیں تھا، گھٹنوں کا جھٹکا نہیں تھا، یہ اچھی طرح سے سوچا گیا تھا۔

مجھے اس معاملے پر محترم وزیر داخلہ کے ساتھ جو گفتگو ہوئی اس سے مجھے شاذ و نادر ہی متاثرہوا ہوں ، جن کا وزیر اعظم سے اختلاف تھا اور اس طرح وہ اسے مکمل نہیں کر سکے لیکن ہمیں ان پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ . وہ ضمیر کی پکار کے آگے جھک گئے۔ وہ دفتر سے چپک کر نہیں رہے ۔ وہ آسانی سے ایسا کر سکتے تھے۔

ایک اور بات جس  کا  میں ایک بڑا دعویٰ کر رہا ہوں، لیکن ان  کا دعویٰ سو فیصد درست ہے۔ ہم دونوں نے آئینی شقوں پر نہایت احتیاط سے عمل کیا۔ عہدہ چھوڑنے کے بعد یہ کہنے میں بہت ہمت کی ضرورت ہے کہ آئینی شقوں  سے انحراف کا موقع کبھی نہیں آیا۔ میں خوش قسمت تھا جب میں نے شروع میں کہا کہ وینکیا نائیڈو جی نے مجھ سمیت بہت سے لوگوں کی رہنمائی کی۔ مجھے مسلسل رہنمائی مل رہی تھی، بہت سمجھدار رہنمائی۔ اور اب میں ان کے سامنے کہہ سکتا ہوں- ہر وہ لفظ جو لکھا گیا ہے، ہر عوامی بیان جو میں نے دیا ہے وہ سب سے خوبصورت انداز میں ہے، اس میں میری بات سامنے آئی ہے۔ میں مسٹر راؤ سے  پیچھے رہ گیا ، انہوں نے اسے کہیں زیادہ مؤثر طریقے سے کیا۔

ایک اور بات جس میں میرے خیال میں،  ملک کا واحد گورنر خوش قسمت رہا ہے،  اس میں دیکھنا پڑے گا کہ ان کا جادو کتنا کمال کا ہے، میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

آرٹیکل 161 اور 76 کے تحت گورنر کا اسمبلی سے خطاب کرنا ضروری ہے۔ میں نے اسے تین مواقع پر کیا ہے۔ تینوں موقعوں پر وزیر اعلیٰ کو یقین نہیں تھا کہ میں ایسا کروں گا یا نہیں۔ اس عمل میں عزت مآب وزیر اعلیٰ یہ بھول گئیں کہ میرے پاس ایسے لوگ ہیں جو میری رہنمائی اور مجھے روشناس کر سکتے ہیں اور انحراف کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔ لیکن ان کے معاملے میں، اور شاید ہندوستانی پارلیمانی تاریخ میں، یہ ایک واحد معاملہ ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا، کیا میں آپ کے مسودے میں ترمیم کر سکتا ہوں؟ وہ خوشگوار طور پر چونکے ہوں گے اور انہیں ہاں میں جواب ملا۔ انہوں نے جو تبدیلی کی اس سے بنیادی روح قربان نہیں  ہوئی ۔ انہوں نے شکل بدلی، لعنت ملامت کی لیکن سمت نہیں۔ کتاب کے مطابق، میں  حوالہ دیتا ہوں ، "پچھلے ایک سال کے تمام تکلیف دہ واقعات کے بعد، میں تمل ناڈو کی سی ایم کے طور پر سیلوی جے للیتا کا دوبارہ خیرمقدم کرتا ہوں۔"

یہی وجہ ہے کہ جب محترمہ جے للیتا دوبارہ اقتدار میں آئیں تو وہ اپنے رڈار پر مسٹر راؤ سے مدد حاصل کرنے کی پوزیشن میں تھیں۔

جیسا کہ وینکیا نائیڈو جی نے بتایا  ، ہندوستان  اپنے عروج پر ہے ، ایسا اس سے پہلے کبھی نہیں تھا اور یہ عروج رک نہیں سکتا۔ قوم کی عالمی مطابقت اور پہچان اس سطح پر ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی۔ یہ عروج اندر اور باہر  کے چیلنجوں کے ساتھ ہے۔

یہیں سے دانشور اور میڈیا کے لوگ تصویر میں آتے ہیں۔ ہم سب کو  ایسے انکیوبیٹرز اور ہندوستان مخالف قوتوں کے ڈسٹری بیوٹرز سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے جو ہماری ترقی کی رفتار کو کم کرنے اور ہماری فعال جمہوریت اور آئینی اداروں کو داغدار کرنے کے لیے خطرناک  بیانیہ ترتیب دے رہے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم سب اپنی قوم اور قوم پرستی پر یقین رکھیں اور اس طرح کی مہم جوئیوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہوں۔

جمہوریت میں سب یکساں طور پر قانون کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں۔ قانون کے ذریعہ کسی کو مراعات یافتہ نہیں سمجھا جا سکتا، ورنہ جمہوریت کا وجود ختم ہو جائے گا اگر اے اور بی کے درمیان، اے  کو قانون کے ذریعہ مختلف زاویے سے دیکھا جائے۔

آپ اتنے اونچے بنیں، قانون ہمیشہ آپ سے بالاتر ہے۔ یہ تو ہم سب کو معلوم ہے کہ ایسی کوئی مراعات نہیں ہو سکتیں۔ ان مراعات کا کوئی نفاذ نہیں ہو سکتا۔ قانون کی سختیاں سب پر لاگو ہوں۔ بدقسمتی سے کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ وہ مختلف ہیں یا ان کے ساتھ مختلف طریقے سے پیش آنا ہے۔

ہماری سب سے متحرک اور فعال جمہوریت ہے۔ مساوات ایک ایسی چیز ہے جس پر ہم کبھی بھی سمجھوتہ  نہیں کر سکتے۔ قانون کی پاسداری اختیاری نہیں ہے۔ کچھ لوگوں کو اس کا احساس کرنا ہوگا۔ انٹیلی جنس اور میڈیا کو اس میں بہت معنی دیکھنا ہوں گے۔

جمہوریت میں حکمرانی کی حرکیات ہمیشہ چیلنجنگ رہیں گی ، آئینی اداروں کو ہم آہنگی سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ایسا ہمیشہ ہوتا رہے گا۔ مقننہ، عاملہ اور عدلیہ - ہمیشہ مسائل رہیں گے اور ہمارے پاس کبھی ایسا دن نہیں آئے گا جب ہم یہ کہہ سکیں کہ اب سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، کیونکہ ہم ایک متحرک معاشرہ ہیں ایسا ہونا لازم ہے۔

ان اداروں کے سربراہان کی طرف سے محاذ آرائی یا شکایت کنندہ ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جو لوگ  عاملہ ، مقننہ یا عدلیہ کی سربراہی کر رہے ہیں، وہ مطمئن نہیں ہو سکتے، وہ محاذ آرائی سے کام نہیں لے سکتے۔ انہیں مل کر کام کرنا ہوگا اور مل کر حل تلاش کرنا ہوگا۔

میں ایک عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ ان اداروں یعنی مقننہ، عدلیہ اور عاملہ کے درمیان ایک منظم میکانزم کی ضرورت ہے۔ اور باہمی عمل کا ایسا منظم طریقہ کار ایک طویل سفر طے کرے گا۔ جو لوگ ان اداروں کے سربراہ ہیں وہ دوسرے ادارے کے ساتھ بات چیت کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتے۔

مجھے کوئی شک نہیں… میں ایک طویل عرصے سے کہہ رہا ہوں… ملک کی عظیم جمہوریت پھلتی پھولتی  اور پروان چڑھتی ہے، یہ ہمارے آئین کی اولین حیثیت ہے جو جمہوری طرز حکمرانی کے استحکام، ہم آہنگی اور پیداواریت کا تعین کرتی ہے۔ اور عوام کے مینڈیٹ کی عکاسی کرنے والی پارلیمنٹ آئین کی حتمی اور خصوصی معمار ہے۔ آئین کی نشو و نما،  پارلیمنٹ کے ذریعہ عوام سے  ہوتی ہے۔

آئین کی تشکیل میں  عاملہ کا کوئی کردار نہیں ہے اور عدلیہ سمیت کسی دوسرے ادارے کا آئین  تشکیل دینے میں کوئی کردار نہیں ہے۔ آئین کا ارتقاء پارلیمنٹ میں ہونا ہے اور اس پر غور کرنے کے لیے کوئی سپر باڈی نہیں ہو سکتی۔ اس کا خاتمہ پارلیمنٹ کے ساتھ ہونا ہے، جمہوری اقدار اور عوامی مفادات کی بہترین خدمت اس وقت ہوتی ہے جب مقننہ، عدلیہ اورعاملہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو اپنے دائرہ کار تک محدود رکھتے ہوئے اور ہم آہنگی، اور اتحاد کے ساتھ مل کر  کام کرتے ہیں۔ یہ کافی حد تک ہے کیونکہ اس کی خلاف ورزی جمہوریت کے لیے ایک مسئلہ پیدا کرے گی۔ یہ ضروری ہے، اس کی کوئی بھی خلاف ورزی جمہوریت کے لیے مسئلہ پیدا کرے گی۔ یہ طاقت کے بارے میں مغلوب رکھنے کا رجحان  نہیں ہے۔ یہ آئین کی طرف سے ہمیں دیئے گئے اختیارات کے بارے میں اختیار کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک چیلنج ہے جس کا ہم سب کو اجتماعی طور پر سامنا کرنا ہے اور ہم آہنگی کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

دوستو، مجھے کتاب پڑھنے کا شرف حاصل ہوا اور بہت سے لوگوں نے مسٹر راؤ کی شخصیت پر غور کیا۔ معقول طور پر نامور مصنف کی  اہم اورمختلف جہات سے  تعریفیں ہوئیں - "آپ عوام کے گورنر ہیں۔" جو وہ ہیں، ہم سب اس سے متفق ہیں۔

معزز خواتین و حضرات، میں ایک بار پھر مصنف کو اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے اپنی بات ختم کرتا ہوں۔ اس نوعیت کی کتاب لکھنا مشکل ہے۔

"گورنر پیٹ ٹو گورنر ہاؤس: اے ہِکس اوڈیسی"   ایک ایسی کتاب ہے جس کا مطالعہ قابل قدر ہوگا اوریہ  سب کو پڑھنے کی سفارش کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-2959



(Release ID: 1908639) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Kannada