سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
دوارکا ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے این ایچ 48 پر ضمنی راستہ
Posted On:
17 MAR 2023 5:49PM by PIB Delhi
دہلی/این سی آر میں دوارکا ایکسپریس وے کی تعمیر کو آسان بنانے کے لیے، این ایچ اے آئی نے این ایچ 48 پر مہیپال پور اور راجوکری کے درمیان ٹریفک کو 500 میٹر تک موڑ دیا ہے۔ ٹریفک کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے، 17 میٹر چوڑی سلپ روڈ بنائی گئی ہے جو موجودہ این ایچ 48 سے زیادہ چوڑی ہے۔ مزید یہ کہ این ایچ اے آئی نے ٹریفک مارشلز کو تعینات کیا ہے اور موڑ کے مقامات پر کیمرے نصب کیے ہیں۔ ٹریفک کی ہموار روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بحالی کرینیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ یہ انتظام اگلے 3 ماہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
روزانہ 3 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں این ایچ 48 کا استعمال کرتی ہیں۔ ایکسپریس وے کی تعمیر سے ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے، کام کے اوقات کے قیمتی ضیاع کو دور کرنے اور دہلی این سی آر کی گاڑیوں کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
مسلسل بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کم کرنے کے لیے، این این اے آئی دوارکا ایکسپریس وے بنا رہا ہے جو آئی جی آئی ہوائی اڈے کے قریب شیو مورتی اور مانیسر کے قریب کھیرکی دولا کے درمیان این ایچ 48 کو بائی پاس کرے گا۔ یہ مکمل طور پر ایکسیس کنٹرولڈ گریڈ سے الگ 14 لین ایکسپریس وے ہوگا، جو ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔
جدید طرز کے ہائی وے میں ہندوستان کی پہلی 4 کلومیٹر لمبی 8 لین سرنگ کے ساتھ 8 لین ایلیویٹڈ ڈھانچہ ہوگا۔ دوارکا ایکسپریس وے کا ٹیک آف پوائنٹ ایک انٹرچینج ہوگا جس میں موجودہ این ایچ 48 کے نیچے 2 انڈر پاس ہوں گے اور ایک ایلیویٹڈ کوریڈور ہوگا۔
این ایچ اے آئی نے دوارکا ایکسپریس وے کی تعمیر میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ضمنی راستے پر ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
17-03-2023
U: 2913
(Release ID: 1908267)
Visitor Counter : 111