صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
اے بی۔ پی ایم جے اے وائی کے بارے میں تازہ جانکاری
آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) 33 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 20 سے زائد ریاست کی مخصوص اسکیموں کے ساتھ ملاکر نافذ کی گئی ہے
تصدیق شدہ مستفیدین کے لیے 23 کروڑ سے زائد آیوشمان کارڈس تیار کیے گئے اور 11700 نجی ہسپتالوں سمیت پینل میں شامل 25969 حفظان صحت فراہم کاروں کے نیٹ ورک کے توسط سے 53350.20 کروڑ روپئے کے بقدر کے 4.44 کروڑ ہسپتال داخلوں کو منظوری دی گئی
Posted On:
17 MAR 2023 5:14PM by PIB Delhi
صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت بتایا کہ آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) 33 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ ہے۔ یہ اسکیم 20 سے زائد ریاستوں کے لیے مخصوص اسکیموں کے ساتھ ملا کر نافذ کی گئی ہے۔ مستحق مستفیدین کے لیے 33 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرکز اور ریاست کے ذریعہ امداد یافتہ کو -برانڈیڈ آیوشمان کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ 09 مارچ 2023 تک تصدیق شدہ مستفیدین کے لیے 23 کروڑ سے زائد آیوشمان کارڈس تیار کیے گئے اور 11700 نجی ہسپتالوں سمیت پینل میں شامل 25969 حفظان صحت فراہم کاروں کے نیٹ ورک کے توسط سے 53350.20 کروڑ روپئے کے بقدر کے 4.44 کروڑ ہسپتال داخلوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔
2011 کے سی ای سی سی ڈاٹابیس کے مطابق، اے بی- پی ایم جے اے وائی دنیا کی سب سے بڑی حفظان صحت اسکیم ہے جو دیہی اور شہری علاقوں میں بالترتیب منتخب محرومی اور پیشہ وارانہ معیار کی بنیاد پر شناخت شدہ 60 کروڑ سے زائد مستفیدین کو سالانہ فی مستفید کنبہ 5 لاکھ روپئے کے بقدر صحتی بیمہ فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کو صحت سے متعلق بڑے اخراجات کے خلاف مالیاتی خطرے سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کا نفاذ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ذریعہ لیے گئے فیصلے کے مطابق انشورنس یا ٹرسٹ یا مخلوط انداز میں کیا جاتا ہے۔
آیوشمان بھارت – صحت اور چاق و چوبند رہنے کے مراکز (اے بی – ایچ ڈبلیو سی)، ایک جامع ضرورت پر مبنی حفظانِ صحت خدمات ، جو مفت لازمی ادویہ اور تشخیصی خدمات سمیت زچہ اور بچہ صحتی خدمات نیز غیر متعدد امراض پر احاطہ کرتی ہیں، ملک کے تمام شہریوں کے لیے مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اے بی – پی ایم جے اے وائی اپنے مستفیدین کو پورٹیبلٹی کی ایک منفرد خصوصیت پیش کرتی ہے جو مستحق استفادہ کنندگان کو ملک کے کسی بھی ہسپتال میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات (تعریف شدہ پیکجوں کے مطابق) حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
اُن ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جہاں اے بی – پی ایم جے اے وائی نافذ نہیں ہے، وہاں قومی صحتی اتھارٹی نے راست طور پر ہسپتالوں کو پینل میں شامل کیا ہے تاکہ اسکیم کے تحت آنے والے مستفیدین ان ریاستوں میں حفظانِ صحت سہولتیں حاصل کر سکیں۔ علاوہ ازیں، ریاستی اسکیموں کے مستفیدین جنہیں اے بی – پی ایم جے اے وائی میں ملا دیا گیا ہے، وہ بھی اسکیم کے پورٹیبلٹی فیچر کے تحت پینل میں شامل ملک بھر کے کسی بھی ہسپتال میں حفظانِ صحت خدمات حاصل کرنے کے مستحق ہیں۔ 13 مارچ 2023 تک، پورٹیبلٹی فیچر کے تحت 1393 کروڑ روپئے کے بقدر کے تقریباً 5.99 لاکھ ہسپتال داخلوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2896
(Release ID: 1908266)
Visitor Counter : 140