وزارت آیوش

ملک   میں اہم آیوش اداروں کے ذریعے فیلو شپ پروگراموں کے توسط سے آیوش کورسز

Posted On: 17 MAR 2023 4:44PM by PIB Delhi

آیوش کے وزیر جناب سربا نند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی  ہے کہ آیوش کی وزارت کے آیوش اسکالر شپ ؍فیلو شپ پروگراموں کے تحت ملک کے اہم آیوش اداروں میں آیوش کا کورس کرنے والے غیر ملکی  شہریوں کی تعداد 247 ہے۔

آیوش طبی اصول کے بارے میں تصدیق شدہ معلومات کی تشہیر کرنے اور مختلف آیوش تشہیری سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے غیر ممالک میں ایک آیوش اطلاعاتی سیل قائم کیا گیا ہے۔ آیوش کی وزارت نے 35غیر ممالک میں 39آیوش اطلاعاتی سیل کے قیام کی حمایت کی ہے۔ حال ہی میں جاپان میں جدید ترین آیوش اطلاعاتی سیل کا افتتاح 9مارچ 2023 کو کیا گیا تھا۔ ہوانا (کیوبا)میں 2019 میں  ایک صحت مرکز یعنی پنچ کرم سینٹر ، آیوش کی وزارت کے تکنیکی تعاون سے عوامی صحت کی وزارت کیوبا کے ذریعے قائم کیا گیا ہے۔ملک سے ملک کے تحت کیوبا کے ساتھ ہوئے معاہدے کے بعد آیوش کی وزارت نے ہوانا ، کیوبامیں ایک آیوروید ماہر اور دو آیوروید تھیراپسٹ  کا ہوانا کے پنچ کرم سینٹر میں اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے نومبر 2019 سے ہی تقرر کیا جاچکا ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2893)



(Release ID: 1908174) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Kannada