وزارت آیوش

سرکار صحت سیاحت کے ذریعے آیوش علاج کو بڑھاوا دے گی

Posted On: 17 MAR 2023 4:41PM by PIB Delhi

آیوش کے وزیر جناب سربا نند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی  ہے کہ ہیل اِن انڈیا ملک میں طبی سیاحت کو بڑھاوا دینے کے لئے سرکار کی ایک پہل ہے۔اس پہل کے تحت صحت و خاندانی بہبود کی وزارت  اور آیوش کی وزارت ادویہ کی تشہیر کے لئے ’وَن اسٹیپ‘ ہیل اِن انڈیا پورٹل تیار کرنے کے لئے سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانس کمپوٹنگ(سی ڈی اے سی) اور سروسز ایکسپورٹ پروموشن کونسل(ایس ای پی سی)کے ساتھ کام کررہا ہے۔

آیوش کی وزارت نے اِنڈیا ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن(آئی ٹی ڈی سی)،وزارت سیاحت  کے ساتھ آیوروید میں میڈیکل ویلیو ٹریول اور دواؤں کے دوسرے روایتی سسٹم کو فروغ دینے کے لئے ایک مفاہمتی عرضداش (ایم او یو)پر دستخط کئے ہیں۔

آیوش کی وزارت نے میڈیکل ویلیو ٹریول کے لئے چیمپئن سروس سیکٹر اسکیم کے نام سے ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم تیار کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن(این سی آئی ایس ایم) ایکٹ 2020 یا مالی سال 22-2021 میں دی نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی (این سی ایچ) ایکٹ 2020 کے تحت  منظور شدہ سسٹم کے سپر اسپیشلٹی اسپتالوں ؍ ڈے کیئر سینٹروں کے قیام کے لئے نجی سرمایہ کاروں کو قرض سبسڈی کی شکل میں مالی امداد مہیا کی جاتی ہے۔

ہیل اِن انڈیا اور ہیل بائی انڈیا کو فروغ دینے کے لئے صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے دو عدد چِنتن شیویر منعقد کئے  جاچکے ہیں۔ ان چِنتن شیویروں میں آیوش کی وزارت بھی شامل تھی۔ ہندوستان میں سیاحت کے توسط سے روایتی علاج کو بڑھاوا دینے کے لئے اس شیویر میں مخصوص کارروائی نکتوں کی شناخ کی گئی تھی۔

گلوبل آیوش انویسٹمنٹ اینڈ اینوویشن سمت کے دوران گجرات کے گاندھی نگرمیں ہیل اِن انڈیا –میڈیکل ویلیو ٹریول پر ایک راؤنڈ ٹیبل اور پلینری سیشن بھی منعقد کیا گیا ، تاکہ ہندوستان کو میڈیکل ویلیو ٹریول کے لئے سرفہرست مقام کی شکل میں بڑھاوا دیاجاسکے۔

اسپتالوں سے منسلک آیوش کی وزارت کی نگرانی میں قومی اداروں کی فہرست۔

 

نمبر شمار

ادارے کا نام

جگہ

ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام خطے کا نام

1

انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ اِن آیوروید

جام نگر

گجرات

2

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید جے پور

جے پور

راجستھان

3

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید

نئی دہلی

نئی دہلی

4

نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آن آیوروید اینڈ ہومیوپیتھی

شیلانگ

میگھالیہ

5

نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف فوک میڈیسن

پاسی گھاٹ

اروناچل پردیش

6

نیشنل انسٹی  ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی

کولکاتہ

مغربی بنگال

7

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن

بنگلورو

کرناٹک

8

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی

پنے

مہاراشٹر

9

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سِدھا

چنئی

تمل ناڈو

10

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوا رِگپا

لیہہ

لداخ

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2893)



(Release ID: 1908151) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Marathi