صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) ماڈل پر میڈیکل کالجز کی جدید کاری
نیشنل میڈیکل کمیشن کے ضوابط سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) ماڈل کے تحت میڈیکل کالج کے قیام کی اجازت دیتے ہیں
2014 سے میڈیکل کالجوں میں 71 فیصد، ایم بی بی ایس کی سیٹوں میں 97 فیصد اور پی جی کی سیٹوں میں 110 فیصد اضافہ ہوا ہے
Posted On:
17 MAR 2023 5:12PM by PIB Delhi
نیشنل میڈیکل کمیشن (سابقہ میڈیکل کونسل آف انڈیا) کے ضوابط سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) ماڈل کے تحت میڈیکل کالج کے قیام کی اجازت دیتے ہیں۔ میڈیکل کالج ضوابط، 1999 کے قیام کی شق 2(5) تجویز کرتی ہے کہ حکومت کسی مناسب شخص/ایجنسی/ٹرسٹ/سوسائٹی/کمپنی کے ذریعے میڈیکل کالج کے قیام کے لیے اس کی ملکیت اور اس کے زیر انتظام ہسپتال کی سہولیات کے استعمال کی اجازت دے سکتی ہے۔ البتہ اس مقصد کے لئے اسے مفاہمت نامہ کرنا ہوگا۔
ایسے ہسپتالوں میں کم از کم 300 بیڈز ہونے چاہئیں جن میں ضروری انفراسٹرکچر سہولیات ہوں جو مجوزہ میڈیکل کالج کے لیے تدریسی ادارے میں ترقی کرسکیں۔
حکومت نے میڈیکل کالجوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے اور اس کے بعد ایم بی بی ایس کی نشستوں میں اضافہ کیا ہے۔
2014 سے پہلے میڈیکل کالجوں کی تعداد 387 تھی جو اب بڑھ کر 660 ہوگئی ہے۔ اس میں 71 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مزید برآں 2014 سے پہلے ایم بی بی ایس کی نشستوں کی تعداد 51,348 تھی جو اب بڑھ کر 101,043 ہوگئی ہے۔ اس میں 97 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پی جی کی نشستوں میں بھی 110 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ 2014 سے پہلے 31,185 سے بڑھ کر اب 65,335 ہو گیا ہے، جس میں 13,246 ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ (ڈی این بی) / فیلوشپ آف نیشنل بورڈ (ایف این بی) پی جی نشستیں اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز (سی پی ایس) میں 1621 پی جی نشستیں شامل ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے 'موجودہ ضلع/ریفرل ہسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام' کے لیے مرکزی امداد یافتہ اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت ریاست اتر پردیش میں 27 میڈیکل کالجوں کے قیام کو منظوری دی ہے، جس میں سدھارتھ نگر میں ایک میڈیکل کالج بھی شامل ہے۔ اس میڈیکل کالج نے تعلیمی سال 2021-22 سے نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کی طرف سے ایم بی بی ایس کی 100 نشستوں کی اجازت کے ساتھ آغاز کیا۔این ایم سی کے ضوابط کے مطابق ایک میڈیکل کالج/میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایم بی بی ایس/ پی جی ڈپلومہ/پی جی ڈگری/اعلی خصوصی کورسز کے لیے داخلے کی گنجائش بڑھانے کے لیے درخواست دینے کا حقدار ہو گا، بشرطیکہ ایک بار منظور شدہ انٹیک کے خلاف متعلقہ اہلیت کو تسلیم کر لیا جائے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 2899)
(Release ID: 1908145)
Visitor Counter : 89