وزارت دفاع

ہیڈکوارٹر مینٹی ننس  کمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ، ایئر مارشل وِبھاس پانڈے نے 16 اور 17 مارچ 2023 کو ایئر فورس اسٹیشن بانی کیمپ کا دورہ کیا

Posted On: 17 MAR 2023 4:39PM by PIB Delhi

ہیڈکوارٹر مینٹی ننس کمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف  ایئرمارشل وِبھاس پانڈے نے ایئرفورس فیملی ویلفیئرایسو سی ایشن (ریجنل) [اے ایف ایف ڈبلیو اے (آر)]کی صدر محترمہ روچیرا پانڈے کے ساتھ 16 اور 17 مارچ 2023 کو ایئرفورس اسٹیشن بانی کیمپ کا دورہ کیا۔

ایئرفورس اسٹیشن پہنچنے پر دونوں معزز شخصیتوں کا ایئرکمانڈر کے این سنتوش ، ایئر آفیسر کمانڈنگ، ایئر فورس اسٹیشن بانی کیمپ اور محترمہ ریتا سنتوش  صدر اے ایف ایف ڈبلیو اے (مقامی) کے ذریعے استقبال کیا گیا۔اس کے بعد ایئر مارشل نے اسٹیشن کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور اسٹیشن عملے کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے نشان زد آپریشن کاموں کو حاصل کرنے کے لئے اسٹیشن کے ذریعے کی گئی کوششوں کی ستائش کی اور معیاری کام انجام دینے کی سمت میں بدستور کوشش جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

محترمہ روچیرا پانڈے نے اے ایف ایف ڈبلیو اے(مقامی)کے ذریعے چلائے جانے والے پلے اسکول، کم قیمت والی دکان جیسے مختلف فلاحی اِکائیوں کا دورہ کیا اور ان اداروں کے ذریعے چلائی جارہی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سنگنیوں بات چیت بھی کی اور اے ایف ایف ڈبلیو اے کی سرگرمیوں کو مقامی اور علاقائی سطح پر کامیابی کے ساتھ انجام دینے میں ان کے تعاون کی ستائش کی۔

01.jpg

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2892)



(Release ID: 1908136) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi