محنت اور روزگار کی وزارت

وی وی گری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ اور ایسوچیم نے محنت و روزگار سے متعلق پالیسیوں اور اصلاحات کی وکالت کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 17 MAR 2023 4:54PM by PIB Delhi

 

وزارت محنت و روزگار کے ایک خود مختار ادارے وی وی گری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ (وی وی جی این ایل آئی)، اور ایسوسی ایٹڈ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا (اے ایس ایس او سی ایچ اے ایم - ایسوچیم) نے ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کرکے ایک اسٹریٹجک اتحاد کیا ہے۔ دونوں تنظیموں کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد کا مقصد محنت و روزگار سے متعلق شعبوں میں پیشہ ورانہ اور تنظیمی ترقی کو فروغ دینا ہے، تاکہ مشترکہ طور پر ترقیاتی اقدامات کی نشان دہی اور ان پر عمل درآمد کیا جاسکے، جس سے اس شعبے کے حصص داروں کو فائدہ ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FIWK.jpg

اس اتحاد کا مقصد دونوں اداروں کی متعلقہ مہارتوں سے فائدہ اٹھانا اور تعلیم، تحقیق، تربیت اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق ان اقدامات میں تعاون کرنا ہے، جو حکومت کی قیادت میں لیبر اصلاحات کے منصفانہ اور شفاف نفاذ کو فروغ دیتے ہیں۔ اس ہم آہنگی کا مقصد عالمی پالیسی کے معیارات اور بینچ مارک طریقوں کے تناظر میں لیبر قوانین اور فلاح و بہبود کے لیے ہندوستان کی بین الاقوامی وابستگی کے تئیں بڑھتی ہوئی صف بندی کے فائدہ مند اثرات کو جنم دینے کی کوشش کرنا ہے۔ یہ شراکت داری غیر پابند اور غیر خصوصی ہے، اور دونوں تنظیمیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ہندوستان میں مہاجر مزدوروں  اور خواتین کارکنوں سمیت مزدوروں کے کام کرنے کے محفوظ ماحول کو فروغ دینے کے لیے لچکدار اور تعاون پر مبنی انداز میں مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EFTO.jpg

اتحاد کا دائرہ کار وسیع پیمانے پر اقدامات کا احاطہ کرتا ہے، بشمول مشترکہ تربیتی پروگراموں، سیمینارز، ویبنارز، میٹنگز، اور عصری لیبر پالیسی کے مسائل پر ورکشاپس کے ذریعے صلاحیت سازی شامل ہے۔ یہ تنظیمیں پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر کھلے آن لائن کورسز (ایم او او سی ایس) اور آمنے سامنے سیکھنے کے عمل کو بروئے کار لانے کی بھی تلاش و جستجو کریں گی۔ اس کے علاوہ، اس اتحاد میں ہندوستان میں لیبر اصلاحات اور روزگار سے متعلق کیس اسٹڈیز اور قومی سروے کا اشتراک اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تحقیق، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ اشاعتوں میں تعاون شامل ہوگا۔

تنظیموں کے ساتھ مل کر ایسی پالیسیوں کی وکالت کرنے کے لیے جو مزدور اور روزگار سے متعلق مسائل میں مصروف حصص داروں کی فلاح و بہبود کو فروغ دیتی ہیں، کے لئے شراکت داری میں پالیسی کی وکالت بھی شامل ہے۔

وی وی گری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل جناب امیت نرمل اور ایسوچیم کی اسسٹنٹ سکریٹری جنرل محترمہ پوجا اہلووالیہ، ایم او یو پر دستخط کرنے والوں میں شامل  تھے۔ دستخط کی تقریب میں دونوں اداروں کے معزز سینئر فیکلٹی ممبران اور عہدیداران موجود تھے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.2900



(Release ID: 1908128) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi