شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی مارکیٹنگ اور لاجسٹکس کی ترقی میں صنعت کاری کو فروغ دینا
شمال مشرقی خطے کے قبائلی مصنوعات کے فروغ کے لئے مارکٹنگ اور لاجسٹکس کی ترقی (پی ٹی -آر این ای آر) کی اسکیم نے قبائلی افراد کے ذریعہ معاش میں براہ راست اضافہ کیا ہے
ٹرائیفیڈ کے 14 علاقائی دفاتر نے انڈیا پوسٹ کے ساتھ اپنے لاجسٹک پارٹنر کے طور پر ٹرائیبس انڈیا کے ای کامرس پورٹل پر تیار کردہ آرڈرز کی فراہمی کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں
Posted On:
16 MAR 2023 7:16PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کے قبائلی مصنوعات کو فروغ دینے کےلئے مارکیٹنگ اور لاجسٹکس کی ترقی (پی ٹی پی –این ای آر)’’ اسکیم کے تحت قبائلی امور کی وزارت کا مقصد شمال مشرقی خطےکی ریاستوں قبائلی مصنوعات کی خرید لاجسٹکس اور مارکیٹنگ میں بہتر کار کردگی کے ذریعہ سے قبائلی کاریگروں کےلئے ذریعہ معاش کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے ۔ شمال مشرقی خطے میں اس اسکیم پر عمل درآمدگی کےلئے ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرایفیڈ)کے ذریعہ شمال مشرق کی ترقی کی وزارت کے تحت ایک مرکزی عوامی شعبہ کی صنعت شمال مشرقی خطے کی دستکاری اور ہینڈلوم کی ترقی کے کارپوریشن (این ای ایچ ایچ ڈی سی ) کے ساتھ، 01.02.2023 کو اس سلسلے میں ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ ٹرائیفیڈ کے 14 علاقائی دفاتر نے انڈیا پوسٹ کے ساتھ اپنے لاجسٹک پارٹنر کے طور پر ٹرائبس انڈیا کے ای کامرس پورٹل پر تیار کردہ آرڈرز کی فراہمی کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
شمال مشرقی خطے کے قبائلی مصنوعات کے فروغ کے لئے مارکٹنگ اور لاجسٹکس کی ترقی (پی ٹی -آر این ای آر) کی اسکیم شمال مشرقی خطے میں اضافی 6,000 قبائلی کاریگروں اور قبائلی پروڈیوسروں کی روزی روٹی کو براہ راست بڑھانے کا تصور پیش کرتی ہے۔
یہ معلومات شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔
*************
ش ح۔ ا م ۔
U. No.2867
(Release ID: 1907925)
Visitor Counter : 132