صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند نے آئی این ایس دروناچاریہ کو پریزیڈنٹس کلر پیش کیا
Posted On:
16 MAR 2023 7:02PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمونے آج (16مارچ 2023) کوکوچی میں آئی این ایس دروناچاریہ کو پریزیڈنٹس کلرپیش کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ، صدرجمہوریہ نے کہاکہ بھارت کے کلیدی ، فوجی ، اقتصادی اورتجارتی مفادات کے لئے بحری طاقت بہت اہمیت کی حامل ہے۔ بھارت جیسے ملک کے لئے ، جو دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے اور جس کی ایک طویل ساحلی سرحد ، جزیراتی علاقے اور جہازیوں کی ایک قابل لحاظ آبادی اور ایک مضبوط اورجدید ترین بحریہ ، بہت ہی اہمیت کی حامل ہے ۔
صدرجمہوریہ نے کہاکہ ‘‘گزشتہ 75برس سے ایک مقابلے کے لئے تیار، کثیرجہتی اورکثیرالمقاصد بھارتی بحریہ نے نہ صرف ہمارے مخالفین کوقابو میں رکھا ہے اورہمارے بحری اورسمندری مفادات کا تحفظ کیا ہے ، بلکہ سماجی –اقتصادی ترقی میں سہولت پیداکرنے کی غرض سے ایک پرامن راہداری تیارکرنے میں سہولت فراہم کی ہے ۔ قوم کو ، ہماری سمندری سرحدیں محفوظ رکھنے ، ہمارے تجارتی راستوں کو تحفظ فراہم کرنے اورقدرتی آفات کے دوران امدادی اورراحتی کارروائیاں انجام دینے کے لئے ، بھارتی بحریہ کی عہد بندی پرفخر ہے ۔
صدرجمہوریہ نے اس بات کواجاگرکیاکہ گزشتہ برسوں کے دوران ، بھارتی بحریہ نے پورے بحرہند کے خطے میں کسی بھی مشن کے لئے تعینات کئے جانے اورجوابی کارروائی کے لئے ہمیشہ تیاررہنے سے متعلق اہم صلاحیتیں پیداکرتی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ملک ، ہمارے بحری مفادات کے تحفظ کی غرض سے بحریہ پرانحصار کرتاہے ۔
کلرپیش کئے جانے کی تقریب سے کچھ دیرپہلے ہی ، آئی این ایس وکرانت کے اپنے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، صدرجمہوریہ نے کہاکہ اندرون ملک دستیاب ٹیکنولوجی کی مدد سے تیارکیاگیا جدیدترین طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت ، آتم نربھربھارت کی ایک درخشاں مثال ہے ۔ آج بھارت ان چنندہ ملکوں میں شامل ہے جس کے پاس اندرون ملک دستیاب ٹیکنولوجی کی مدد سے ایک طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کی صلاحیت ہے ۔ انھوں نے بھارتی بحریہ کی پوری ٹیم ، کو چین شپ یارڈ لمیٹڈ اور آئی این ایس وکرانت کے تعمیری سفرسے وابستہ ہرشخص کی ستائش کی ۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کو ، امتیازی عمل اور لگن کے ساتھ قوم کی خدمت کرنے کی بنا پر ، بھارتی بحریہ کی بہادرخواتین اوربہادرجوانوں پرفخرہے ۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -2856
(Release ID: 1907900)
Visitor Counter : 135