وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فوجی مشق :لاپیروس 2023

Posted On: 16 MAR 2023 4:59PM by PIB Delhi

بھارتیہ بحریہ  کے ملک میں بنائے گئے درمیانے سائز کے گائڈڈ میزائل  آئی این ایس سہادری اور فلیٹ ٹینکر آئی این ایس جیوتی نے 13سے 14 مارچ 2023 تک  منعقد کثیر طرفہ مشق لا پیروس کے تیسرے ایڈیشن  میں حصہ لیا۔بحریہ کی یہ مشق بحیرہ ہند  کی آبی حدود  میں منعقد  کی گئی تھی ۔ مشق  لا پیروس  کا مقصد بحری  دائرہ اختیار  میں  بیداری کو فروغ دینا اور ہند-بحرالکاہل  خطے میں اپنی موجود  درج کرانے والی سبھی بحریہ  کے درمیان بحری  ہم آہنگی کو بہتر بنانا تھا۔

مشق لاپیروس  میں بھارتیہ بحریہ  کے جنگی جہازوں کے ساتھ ساتھ رائل آسٹریلیائی  بحریہ سے ایچ ایم اے ایس پرتھ،فرانس  کی بحریہ  سے ایف ایس  ڈکسمیود اور ایف ایس لا فائیت ،جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈفینس  فورس سے جے ایم ایس ڈی ایف جہاز سوزوتسوکی کے ساتھ ٹائپ  ایس ایچ 60 جے ہیلی کاپٹر ،رائل نیوی  کے ایچ ایم ایس تیار اور امریکہ کی بحریہ  کی طرف سے یو ایس ایس  چارلسٹن نے حصہ لیا۔دو روزہ مشق  میں حصہ لینے  والی سبھی بحریہ  کو مشکل اور کامیاب بحریہ آپریشنز   چلانے کا موقع مہیا کیا،جس میں بلا رکاوٹ بحری نظام کے لئےسمندر میں ایندھن کی پھر سے فراہمی  کا نظام ،سطحی جنگی  مشقیں ،فضائی اور فضائی دفاعی  مشقیں ، میری ٹائم آپریشنز کو انسٹال کرنے کے لیے کراس ڈیک ہیلی کاپٹر آپریشنز اور ٹیکٹیکل جنگی مشقیں کرنا  شامل تھا جو بغیر کسی رکاوٹ کے مشترکہ انداز میں کیے گئے۔

آئی این ایس سہادری  رڈار سے بچنے  کے قابل ،جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ملک میں ہی ڈیزائن  اور بنائی گئی ایک گائیڈڈ میزائل  اسٹیلتھ  فریگیٹ درمیانہ جنگی جہاز،سہادری کی تمام ترصلاحیت اسے ہوا،سطح اور تلچھٹ کے خطروں  کا پتہ لگانے اور انہیں بے اثر کرنے کے قابل بناتی ہے۔آئی این ایس  جیوتی ایک بڑا جنگی ٹینکر ہے،جو بھارتیہ بحریہ  بیڑے کو سمندر میں لمبے وقت تک ایندھن مہیا کرنے  کے قابل ہے۔یہ دونوں جنگی جہاز وشاکھاپٹنم میں واقع بھارتیہ بحریہ کے مشرقی بیڑے  کا حصہ ہیں اور مشرقی بحریہ کمان کے فلیگ  آفیسر کمانڈنگ ان چیف  کے آپریشن کی کمان کے تحت کام کرتے ہیں۔

 

*************

 

ش ح۔ ا م ۔

U. No.2864


(Release ID: 1907896) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil