ارضیاتی سائنس کی وزارت
خطرے کے نقصانات سے نمٹنے کے معیارات تشکیل دینے کے لیے چھوٹے چھوٹے علاقوں کا زلزلے سے متعلق مطالعہ
Posted On:
16 MAR 2023 5:06PM by PIB Delhi
قدرتی آفات قدرتی عمل سے جنم لیتی ہیں اور ہمیشہ انسانی نتائج سے متاثر نہیں ہوتیں۔ تاہم، کسی بھی خطے کی حساسیت ہمیشہ ہی کسی غیر منظم ڈھانچے سے متاثر ہوتی ہے۔ لہذا، اس سے متعلقہ خطرات کو کم کرنے کے لیے سائنسی اور انجینئرنگ کے طریقہ کار اپنا کر مناسب حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
چھوٹے چھوٹے علاقوں کا زلزلے سے متعلق مطالعہ اہم ہوتا ہے کیونکہ اِس سے ایسی عمارتوں ، بنیادی ڈھانچوں اور آبادیوں کی تعمیر کرنے میں مدد ملتی ہے جو زلزلے کے خطرات کو برداشت کر سکے یا جن میں زلزلے سے نقصانات کم سے کم ہوں۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس)، جو زمینی سائنس کی وزارت کے تحت ایک دفتر ہے اور ملک میں زلزلے سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کی حکومت کی نوڈل ایجنسی ہے، یہ ایجنسی فی الحال 152 رسد گاہوں پر مشتمل نیشنل سیسمولوجیکل نیٹ ورک کی دیکھ بھال کرتی ہے، جو ملک بھر میں زلزلوں پر گہری نظر رکھتی ہیں۔ ملک کے اندر اور اس کے ارد گرد زلزلے پر نظر رکھنے کی صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لیے اگلے دو سے تین سال میں مزید 100 نئی رسد گاہیں قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
یہ معلومات سائنس و ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس ۔ ت ح
U – 2838
(Release ID: 1907848)