ارضیاتی سائنس کی وزارت
گہرا سمندری مشن اور سمندری وسائل کا زیادہ استحصال
Posted On:
16 MAR 2023 5:05PM by PIB Delhi
گہرے سمندری مشن کے نتیجے میں کارپوریٹ گھرانوں کے ذریعہ سمندری وسائل کا زیادہ استحصال نہیں ہوگا اور اس سے ملک میں ماہی گیروں کی زندگی اور معاش پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ گہرے سمندری مشن کا مقصد گہرے سمندری وسائل کو تلاش کرنا اور ان کے پائیدار استعمال کے لیے ٹیکنالوجیز تیار کرنا ہے۔ پروگرام کے نتائج کا مقصد ممکنہ نئے وسائل کی نشاندہی کرنا اور مستقبل میں ان سے استفادہ کے لیے ٹیکنالوجی تیار کرنا ہے، جس سے آمدنی کے لیے اضافی موقعے پیدا ہونے کی امید ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی متعلقہ فریقوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد اس گہرے سمندری مشن کی تیاری کی گئی۔
مشن کی تشکیل کے دوران مرکزی اور ریاستی حکومت کے ماہرین سے مشورے کیے گئے۔
گہرے سمندری مشن کا تعلق سمندری معیشت سے ہے۔ گہرے سمندری مشن کی سرگرمیاں سمندری معیشت کے اجزاء جیسے ماہی گیری، سیاحت اور سمندری نقل و حمل، قابل تجدید توانائی، آبی زراعت، سمندر کی تہہ سے چیزیں نکالنے کی سرگرمیوں سے بائیو ٹیکنالوجی میں مدد ملے گی۔
یہ معلومات سائنس و ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس ۔ ت ح
U – 2839
(Release ID: 1907847)
Visitor Counter : 107