شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوی  ممبئی، وجے پورہ، ہاسن، نوئیڈا (جیواڑ)، ہیراسر اور دھولیرا گرین فیلڈ ہوائی اڈے پر اگلے تین سال میں پروازوں کی آمد و رفت شروع ہو جائے گی


21 نئے گرین فیلڈ کے قیام کی، اصولی طور  پر منظوری دی گئی ہے

Posted On: 16 MAR 2023 5:09PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے پورے ملک میں 21 نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لیے ’اصولی‘ طور پر منظوری دے دی ہے، یعنی گوا میں موپا، نوی ممبئی، مہاراشٹر میں شرڈی اور سندھو درگ، کرناٹک میں کلبرگی، وجے پورہ، ہاسن اور شیوموگا، مدھیہ پردیش میں ڈبرا (گوالیار)، اتر پردیش میں کشی نگر اور نوئیڈا (جیور)، گجرات میں دھولیرا اور ہیراسر، پڈوچیری میں کرائیکل، آندھرا پردیش میں دگادرتھی، بھوگاپورم اور اورواکل (کرنول)، مغربی بنگال میں درگاپور، سکم میں پاکیونگ، کیرالہ میں کنور اور اروناچل پردیش میں  ہولونگی (ایٹا نگر)۔

ان میں سے پچھلے 3 سال کے 2021 میں اورواکل (کرنول)، 2021 میں سندھو درگ، 2021 میں کشی نگر، 2022 میں ایٹا نگر، 2023 میں موپا اور 2023 میں شیو موگا  6 ہوائی اڈوں سمیت  11 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمد و رفت شروع کی گئی ہے۔

باقی ماندہ گرین فیلڈ ہوائی اڈوں میں سے جہاں اس وزارت کی طرف سے 'اصولی' طور پر منظوری دے دی گئی ہے، نوی ممبئی، وجئے پورہ، ہاسن، نوئیڈا (جیور)، ہیراسر اور دھولیرا کے ہوائی اڈوں کے مکمل ہونے کا کی ممکنہ تاریخیں اگلے تین سال میں امکان ہے ۔

تاہم، ہوائی اڈوں کی تعمیر کے لیے ٹائم لائنز کا انحصار مختلف عوامل پر ہے جیسے کہ زمین کا حصول، لازمی منظوری، رکاوٹوں کو دور کرنا، متعلقہ ہوائی اڈے کے ڈویلپرز کی طرف سے مالیاتی بندش وغیرہ۔

یہ ہوائی اڈے اقتصادی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر کام کریں گے اور ان سے ریاست کی معیشت پر کئی گنا اثر پڑے گا۔ شہری ہوا بازی کے شعبے اور اقتصادی ترقی کے درمیان گہرا تعلق سمجھا جاتا ہے ۔

یہ جانکاری شہری ہوابازی اور اسٹیل کے وزیر نے جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس ۔ ت ح                                               

U2836


(Release ID: 1907794)
Read this release in: English , Marathi