وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی تحویلی کونسل نے مسلح افواج اور ہندوستانی ساحلی محافظ کے لئے خرید(اِنڈین-آئی ڈی ڈی ایم)زمرے کے تحت 70500کروڑ روپے کی تجاویز کو منظور دوی


برہموس میزائیل ، شکتی ای ڈبلیو سسٹم اور یوٹی لٹی ہیلی کاپٹر-بحری، جس کی قیمت 56000کروڑ روپے ہے، کو ہندوستانی بحریہ کے لیے منظوری دی گئی

ایئر فورس کے لئے ہندوستانی فوج کی لمبی دوری کے اسٹینڈ-آف ہتھیار کو منظوری ملی، جسے ایس یو-30 ایم کے آئی طیارے سے مربوط کیا جائے گا

​​​​​​​155 ایم ایم؍52 کیلیبر  اے ٹی اے جی ایس ہائی موبلٹی اور گن ٹوئنگ گاڑیوں کے ساتھ، ہندوستانی فوج کے لیے خریدی جائیں گی

ہندوستانی کوسٹ گارڈ ایچ اے ایل سے ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹرایم کے- III حاصل کرے گا

مالی سال 2022-23 میں 2.71 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی خریداری کی منظوری دی گئی؛جن میں سے 99فیصد خریداری ہندوستانی صنعتوں سے ہوگی

Posted On: 16 MAR 2023 5:36PM by PIB Delhi

 

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ کی صدارت میں 16مارچ 2023 کو منعقد دفاعی تحویلی کونسل (ڈی اے سی)کی ایک میٹنگ میں بائی (انڈین –آئی ڈی ڈی ایم)کے تحت 70500کروڑ روپے سے زیادہ کی پونجی تحویل کی ضرورت کو منظوری(اے او این) دی گئی ہے۔ کل تجاویز میں سے ہندوستانی بحریہ کی تجاویز میں 56000کروڑ سے زیادہ کی تجویز ہے، جس میں بڑے پیمانے پر سودیشی برہموس میزائیل ، شکتی الیٹرونک وار فیئر(ای ڈبلیو)سسٹم ، یوٹی لٹی ہیلی کاپٹر-بحری وغیرہ شامل ہیں۔

اب جبکہ برہموس میزائیل سسٹم کی یہ اضافی خرید سمندری حملوں کی اہلیتوں اور اینٹی –سرفیس وار فیئر آپریشن کو بڑھائےگی، وہیں یوٹی لٹی ہیلی کاپٹروں کو شامل کرنے سے تلاش و بچاؤ کام ، مرنے والوں کا انخلاء ، انسانی مدد ، قدرتی آفات والے علاقوں میں ہندوستانی بحریہ کے آپریشن کی تیاری میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح شکتی  ای ڈبلیو سسٹم ناموافق صورتحال کے ذریعے کسی بھی بحری آپریشن کا مقابلہ کرنے کے لئے فرنٹ لائن بحریہ کے جہازوں کو پوری طرح سے لیس اور جدید بنائیں گے۔

میک –1 زمرے کے تحت درمیانی رفتار کے سمندری ڈیزل انجن کے لئے اے او این کی منظوری ایک اہم قدم ہے۔کیونکہ پہلی ہندوستان ایسے انجنوں کی  ترقی اور تعمیر میں سودیشی طور سے کاروبار کررہا ہے، تاکہ خود کفالت حاصل کی جاسکے اور صنعتوں کی اہلیت کا فائدہ اٹھاکر ’آتم نر بھر بھارت‘کا ہدف پورا کیا جائے۔ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کےساتھ تال میل رکھنے اور مشرقی و شمالی مورچے میں مخالفین کا مقابلہ کرنے کے لئے  نئے ہتھیاروں کی ضرورت اور تقسیم پلیٹ فارموں کے ساتھ اس کے انضمام کو سرکار کے ذریعے محسوس کیا گیا۔انہی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ڈی اے سی نے لانگ رینج اسٹینڈ –آف ویپن (ایل آر ایس او ڈبلیو)کے لئے انڈین ایئرفورس کی تجویز کو منظوری دے دی ، جسے ایس یو-30 ایم کے آئی طیارے پر سودیشی طور سے ڈیزائن ، تیار اور مربوط کیا جائے گا۔

آرٹیلیری جدید کاری کے لئے چل رہے دھنش گن سسٹم اور کے-9وجر-ٹی گن سسٹم کے علاوہ 155 ایم ایم؍  52کیلیبرایڈوانس ٹوائیڈ آرٹیلیری گن سسٹم (اے تی اے جی ایس)کے ساتھ ساتھ ہائی موبلٹی وہیکل (ایچ ایم وی) اور گن ٹوئنگ وہیکل کی خرید کے لئے اے او این (جی ٹی وی)ہندوستانی فوج کے لئے ڈی اے سی کے ذریعے فراہم کی گئی تھی۔ اس نے ہندوستانی ساحلی گارڈ کے لئے ہندوستان ایئروناٹکس لمٹیڈ(ایچ اے ایل)سے ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) ایم کے – III کی خرید کے لئے اے او این کی منظوری دی ہے، جو ہیلی کاپٹر  ایک نگرانی سینسر کا ایک سوٹ لے جانے میں اہل ہوگا، جس سے نگرانی کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔یہ ہندوستانی ساحلی گارڈ  کے آپریشن کے لئے  پوری رات کی صلاحیت اور انسٹرومنٹ فلائٹ رولز(آئی ایف آر)اہلیتی بھی مہیا کرے گا۔

آج کی تجاویز کو شامل کرتے ہوئے مالی 23-2022 میں پونجی جاتی تحویل کے لئے کی گئی کل اے او این 2.71لاکھ کروڑ سے زیادہ ہے۔ اس میں سے 99فیصد خرید ہندوستانی صنعتوں سے کی جائے گی۔سودیشی خرید کی اتنی بڑی مقدار ہندوستانی صنعتوں کو ’آتم نر بھر بھارت‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں متحرک کرے گا۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 2847)

 


(Release ID: 1907791) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Odia