وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل زوجیلا پاس کو صرف 68 دنوں کے لیے بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے


لداخ اور وادی گریز سے بھی رابطہ بحال ہوگیا ہے

Posted On: 16 MAR 2023 2:58PM by PIB Delhi

بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے 16 مارچ 2023 کو گریٹر ہمالیہ رینج پر تزویراتی طور پر اہم زوجیلا پاس کو کھول دیا ہے۔ زوجیلا پاس، جو 11,650 فٹ کی بلندی پر واقع ہے، مرکز کے زیر انتظام علاقوں لداخ اور جموں و کشمیر کے درمیان ایک گیٹ وے کا کام کرتا ہے۔ مشکل موسمی حالات کے درمیان برف صاف کرنے کی انتھک کوششوں کے ذریعے اسے 6 جنوری 2023 تک ٹریفک کے لیے کھلا رکھا گیا تھا۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ زوجیلا پاس کو کم سے کم وقت کے لیے بند کیا جائے، زوجیلا پاس کو اس سال صرف 68 دنوں کے لیے بند کیا گیا، جو کہ پچھلے سال 73 دن اور پچھلے سالوں میں 160-180 دنوں تک بند رہا کرتا  تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1(2)L3I2.jpg

ابتدائی طور پر، فروری 2023 کے پہلے ہفتے سے، جموں و کشمیر اور لداخ میں بالترتیب پروجیکٹ بیکن اور وجائک کے تحت زوجیلا پاس کے دونوں اطراف برف صاف کرنے کی کارروائیاں کی گئیں۔ مسلسل اور انتھک کوششوں کے بعد، ابتدائی طور پر 11 مارچ 2023 کو زوجیلا پاس پر رابطہ بحال کیا گیا۔ اس کے بعد گاڑیوں کے لیے محفوظ راستہ بنانے کے مقصد سے سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کی کوششیں کی گئیں۔

اسی طرح گریز سیکٹر اور وادی کشمیر کے درمیان واحد سڑک رابطے کی سہولت فراہم کرنے والا رازدان پاس بھی صرف 58 دنوں تک بلاک رہنے کے بعد 16 مارچ 2023 کو کامیابی کے ساتھ کھول دیا گیا ہے۔ سادھنا، پھرکیاں گلی اور زمیندار گلی کے دیگر اہم راستے سردیوں کے موسم میں کھلے رکھے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2V0L1.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری، وی ایس ایم، ڈی جی بی آر  نے اس کامیابی کو حاصل کرنے میں پروجیکٹ بیکن اور پروجیکٹ وجائک کے کرم یوگیوں  کی ستائش کی۔

لیفٹیننٹ جنرل چودھری نے کہا کہ زوجیلا اور رازدان درّوں کے جلد کھلنے سے لداخ اور وادی گریز کے لوگوں کو ضروری سامان اور خدمات کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic3(2)HRF4.jpg

بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ آزمائشی طور پر آج کچھ گاڑیوں کو کامیابی سے چلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کو عام ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ سول انتظامیہ مشترکہ معائنہ کے بعد کرے گی۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2825


(Release ID: 1907730) Visitor Counter : 135