ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے اگلے 20 سالوں تک سالانہ 80,000 پہیوں کی صلاحیت کے ساتھ ڈھلائی والے پہیوں  کے پلانٹ کے بنانے کی سہولت قائم کرے گی


ملک میں ڈھلائی والے  پہیوں کے لیے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا

قیمت کی بولی آج کھولی گئی، ایل 1 ایم / ایس  راما کرشنا  فور جنگس  لمیٹڈ کولکاتہ کی طرف سے ہے، ایل 2  ایم ایس بھارت فورج، پونے کی طرف  سے ہے، ایل 3 ایس اے آئی ایل کی طرف سے ہے

ای-پلیٹ فارم پر بولی لگانے کا انتہائی مسابقتی، منصفانہ اور شفاف طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے

نیا پلانٹ لگنے کے بعد، لوکوموٹیوز اور کوچنگ اسٹاک کے لیے ڈھلائی  والے  پہیوں کی مکمل ضرورت گھریلو ذرائع سے پوری کی جائے گی

درآمدی متبادل کے لیے میک ان انڈیا انیشیٹو کی سمت میں ایک اہم پہل

Posted On: 15 MAR 2023 5:36PM by PIB Delhi

رولنگ اسٹاک کے لیے ڈھلائی والے پہیوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے، ہندوستانی ریلوے نے ملک میں ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے لیے ایک ٹینڈر جاری کیا تھا جس میں اگلے 20 سالوں کے لیے سالانہ 80,000 پہیوں کے  کھیپ کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاکہ اس ضرورت کو گھریلو ذرائع سے پورا کیا جاسکے۔ یہ درآمدی متبادل کے لیے میک ان انڈیا انیشیٹو کی سمت میں ایک اہم پہل ہے۔

بولی لگانے کا عمل انتہائی شفاف اور مسابقتی تھا۔ ٹینڈر 24 جنوری 23 کو کھولا گیا۔ مندرجہ ذیل فرموں سے تین بولیاں ایم/ ایس اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ، ایم/ ایس بھارت فورج، پونے، ایم/ ایس رام کرشنا فورجنگس، کولکتہ سے موصول ہوئی ہیں۔ قیمت کی بولی 14مارچ2023 کو کھولی گئی۔ ایل 1 ایم/ ایس راما کرشنا فورجنگس لمیٹڈ  کولکتہ سے ہے۔ ایل 2 ایم/ ایس بھارت فورج، پونے سے ہے، ایل 3 ایس اے ایل سے ہے۔

نمبر شمار

فرم

روپیہ فی ٹن

1

ایم/ ایس راما کرشنا فورجنگس لمیٹڈ  کولکتہ

1,88,100

2

ایم/ ایس بھارت فورج، پونے

2,75,000

3

ایم/ ایس اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ

2,89,500

کامیاب بولی دہندہ نوازے جانے کی تاریخ سے 36 ماہ کے اندر مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرے گا اور مختلف اقسام کے پہیوں کو 80,000 سالانہ  کے حساب سے فراہم کرے گا ۔ سیکھنے کے منحنی خطوط اور حجم کی معیشتوں پر غور کرنے کے لیے، لاگو قیمت میں 3 سال تک ہر سال 2فیصد کی کمی کی جائے گی اور چوتھے سال کے بعد قابل اطلاق قیمت درج قیمت کا 94فیصد ہوگی جو کہ 20 سال کی بیلنس مدت کے لیے درست ہے۔  پہلے سے طے شدہ قیمت کے تغیر کی شق سہ ماہی بنیادوں پر قیمت پر لاگو ہوتی ہے۔

فی الحال، ایس اےآئی ایل  1,87,000 روپے فی ٹن کی اوسط شرح سے سپلائی کر رہا ہے۔ موجودہ گھریلو صلاحیت ہےایس اے آئی ایل - 40,000 پہیے، آر آئی این ایل - 80,000 پہیے (ابھی تک باقاعدہ تجارتی پیداوار شروع کرنا ہے) - کل- 1,20,000۔

ہندوستانی ریلوے 1960 کی دہائی سے لوکوموٹیوز اور کوچنگ اسٹاک (ایل ایچ بی) کے لیے درکار مختلف قسم کے ڈھلائی والے  پہیے برطانیہ، جمہوریہ چیک، برازیل، رومانیہ، جاپان، چین، یوکرین اور روس سے درآمد کر رہی ہے۔ اس سال (23- 2022) میں تقریباً 520 کروڑ روپے کے  80,000 پہیے چین اور روس سے درآمد کیے جاتے ہیں، باقی 40,000 ایس اے آئی ایل سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ اس وقت روس یوکرین بحران کی وجہ سے پہیوں کی درآمد کی تمام ضروریات چین سے پوری کی جا رہی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ تیز رفتار ٹرینوں کی شمولیت کی وجہ سے پہیوں کی ضرورت 2026 اور اس کے  آگے 2 لاکھ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

 

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

(ش ح۔ا ک۔ ر ب  (

 

U. No. : 2812


(Release ID: 1907506) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Telugu