امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

جناب پیوش گوئل نے اس بات  پر زو ر دیا ہے کہ بھارت نے عالمی سطح پر جو احترام حاصل کیا ہے، اسے اقتصادی ترقی کے موقع  میں تبدیل کیا جانا چاہئے


ہمیں ملک میں معیار  کا  شعور پیدا کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے اوراپنے صارفین   کا اعتماد حاصل کرنا چاہئے: جناب گوئل

آج صارفین کے حقوق  کا جشن منانے کا دن ہے اور ہمیں  ان کی بہتر خدمت  کا عہد کرنا چاہئے : جناب گوئل

Posted On: 15 MAR 2023 9:42PM by PIB Delhi

  ہمیں اس احترام کو جو بھارت نے حالیہ برسوںمیں دنیا میں  حاصل کیا ہے، ایک موقع کے طور پر استعمال کرنا ہوگااور ہمیں صارفین  کے حقوق  کے لئے ان کے مطالبے کو  معیار کے لئے شعور  میں تبدیل کرنا ہوگا۔یہ بات آج کامرس وصنعت  ، صارفین کے امور ،خوراک ،تقسیم عامہ  اورٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  صارفین کے  حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کہی ۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندرمودی ایک رول ماڈل رہے ہیں اور ایک بہت مقبول لیڈر ہیں، جنہوں نے ہمیں یہ پیغام دیا ہے کہ ہمیں  ایک ایسا ماحول قائم کرکے  جو  صارفین  کی بہتر خدمت  میں تعاون کرتا ہے ،  امرت کال کے دوران   بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے  ہم سبھی کو مل کر کام کرنا چاہئے ۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے ہمیشہ صارفین  پرتوجہ مرکوز کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ  معیار  پر زوردیا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ لوگ  خدمات  اور مصنوعات   میں اعلی ٰ معیار کے خواہشمند ہوتے ہیں اور یہ ان کا حق ہے۔ آج اس حق کا جشن منانے کا دن ہے اور یہ ایسا دن ہے ،جب ہمیں  معیار  اور خدما ت  کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنے کا عہد کرنا چاہئے ۔ انہو ں نے کہا کہ صارفین کے حقوق میں  پائیدار اور سبز معیشت   قائم کرنا شامل ہے، جس سے  صحت مند طرز زندگی  حاصل کی جاسکتی ہے- اور یہی  بھارت کی اصل اقدار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صارفین  ، ہماری تمام سرگرمیوں   کی بنیاد ہیں کیونکہ اگر صارفین ہی نہیں ہوں گے تو ہماری تمام کوششیں  کس کام کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صارفین کا اعتماد حاصل کرنا چاہئے ۔یہی ہماری سرگرمیوں کی بنیاد ہونی چاہئے ۔ انہوں  نے واضح کیا کہ جب ہم  معیار کے لئے کام کرتے ہیں  تو ملک ترقی کرتا ہے۔

وزیر موصوف نے آخر میں کہا کہ صارفین  کی اپنے حقوق کے تئیں بیداری اورشعور  ، ہمیں  ملک کے تئیں   اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے کام کرنے  کی تحریک  دینے والی  ہونی چاہئے ۔

 

*************

 

ش ح۔وا ۔ رم

U-2798



(Release ID: 1907467) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Tamil