پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوتھ پارلیمنٹ مسابقہ

Posted On: 15 MAR 2023 6:10PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی وزارت مندرجہ ذیل اسکیموں کے تحت سالانہ مختلف اسکولوں میں یوتھ پارلیمنٹ کے مسابقے منعقد کرتی ہے۔

• ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، حکومت این سی ٹی، دہلی اور این ڈی ایم سی کے تحت اسکولوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مسابقہ اسکیم؛

• کیندریہ ودیالیوں کے لیے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مسابقہ اسکیم؛

• جواہر نوودیہ ودیالیوں کے لیے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مسابقہ اسکیم؛

اسکیموں کے مطابق، اسکولوں کے درمیان مسابقے منعقد کیے جاتے ہیں، جسے متعلقہ پیرنٹ تنظیموں این سی ٹی حکومت دہلی کا ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، این ڈی ایم سی کے محکمہ تعلیم، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن؛ اور نوودیا ودیالیہ سمیتی کے ذریعے اسپانسر کیا جاتا ہے۔ اسکولوں کی سرپرستی متعلقہ پیرنٹ تنظیموں کے ذریعہ ان کے اپنے تنظیمی ڈھانچے کی بنیاد پر کی جاتی ہے نہ کہ ریاستوں کی بنیاد پر ۔

دہلی کے 31 اسکولوں، 125 کیندریہ ودیالیوں اور 62 جواہر نوودیہ ودیالیوں نے 2019-20 کے یوتھ پارلیمنٹ مسابقوں میں متعلقہ اسکیموں کے تحت حصہ لیا۔ تاہم، 2020-21 اور 2021-22 کے لیے یوتھ پارلیمنٹ کا کوئی مسابقہ کووڈ- 19 کی وبا کی وجہ سے منعقد نہیں کیا جا سکا۔

متعلقہ اسکیموں کے مطابق، یہ وزارت یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس کے انعقاد کے لیے شرکت کرنے والے دہلی کے ہر ایک اسکول کو 10,000 روپے تک کے اخراجات کی ادائیگی کرتی ہے۔نوودیا ودیالیہ سمیتی کو علاقائی سطح پر یوتھ پارلیمنٹ کے انعقاد کے لیے ہر حصہ لینے والے جواہر نوودیہ ودیالیہ کو 25,000 روپے تک کی اور قومی سطح پر مقابلے کی میزبانی کے لیے 80,000 روپے تک کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ تاہم، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کے تحت اسکولوں کو کوئی مالی امداد فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مندرجہ بالا اسکیموں کے علاوہ، یہ وزارت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام تسلیم شدہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی اداروں/ہائی اسکولوں میں یوتھ پارلیمنٹ مسابقوں کے انعقاد کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مالی امداد کی اسکیم کو بھی نافذ کرتی ہے۔ مالی امداد اس صورت میں فراہم کی جاتی ہے جب ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درج ذیل حدود کے مطابق یوتھ پارلیمنٹ اجلاس منعقد کرنے کے بعد اس کا دعویٰ موصول ہوتا ہے:-

I. مرکز کے زیر انتظام وہ علاقہ جہاں مقننہ نہیں ہے - 2 لاکھ روپے سالانہ۔

II . وہ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے جن میں اراکین قانون سازیہ کی تعداد 100 تک ہے- 3 لاکھ روپئے سالانہ۔

iii . وہ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے جن میں اراکین قانون سازیہ کی تعداد 100 سے 200 تک ہے- 4 لاکھ روپئے سالانہ۔

iv . وہ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے جن میں اراکین قانون سازیہ کی تعداد 200 سے زیادہ ہے- 5 لاکھ روپئے سالانہ۔

 

 پچھلے تین سالوں میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

ٹیبل- I

(این سی ٹی حکومت دہلی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور این ڈی ایم سی کے محکمہ تعلیم  اور نوودیہ ودیالیہ سمیتی کے ذریعے یوتھ پارلیمنٹ مسابقہ کے انعقاد کے لیے اسکولوں کو دی گئی رقم کی تفصیل)

نمبر شمار

یوتھ پارلیمنٹ مسابقہ

مالی سال

وزارت کے ذریہ دی گئی رقم (روپے میں)

1

 

ان اسکولوں کے لیے جو این سی ٹی، دہلی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور این ڈی ایم سی کے محکمہ تعلیم کے تحت آتے ہںی

2019-20

82,000/-

2020-21

1,30,799/-

2021-22

40,000/-

2

جواہر نوودیہ ودیالیوں کے لیے

2019-20

7,93,301/-

2020-21

5,68,885/-

2021-22

صفر

 

ٹیبل- II

(ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تمام تسلیم شدہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی اداروں/ہائی اسکولوں میں یوتھ پارلیمنٹ مسابقوں کے انعقاد کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی امداد کی اسکیم کے تحت یوتھ پارلیمنٹ مسابقے کے انعقاد کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ادا کی گئی رقم)

نمبرشمار

مالی سال

ریاستیں / مرکز کے زیر اہتمام علاقے

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار دی گئی رقم (روپے میں)

کل دی گئی رقم (روپے میں)

1

2019-20

مغربی بنگال

5,00,000/-

21,42,021/-

 

 

 

 

 

 

 

ہماچل پردش

2,20,010/-

مدھیہ پردیش

5,00,000/-

اوڈیشہ

3,43,061/-

ہماچل پردیش

2,78,950/-

ہریانہ

3,00,000/-

2

2020-21

ہماچل پردیش

3,00,000/-

14,22,406/-

ہریانہ

2,96,063/-

 

 

 

 

مدھیہ پردیش

5,00,000/-

 

اوڈیشہ

3,26,343/-

3

2021-22

مدھیہ پردیش

4,91,022/-

4,91,022/-

 

یہ اطلاع پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.2766

15.03.2023


(Release ID: 1907409)
Read this release in: English