ریلوے کی وزارت

ریلوے کی وزارت کو 2023-24کے دوران اخراجات کے لیے مجموعی بجٹ میں مدد کے طور پر 2,40,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں


مختلف وراثتی/ پہاڑی راستوں کے لیے ہائیڈروجن فیول سیل پر مبنی 35  ریل گاڑیوں کی ترقی بجٹ میں شامل ہے

Posted On: 15 MAR 2023 5:57PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت کے لیے 24-2023 کے دوران مجموعی بجٹ سپورٹ )جی بی ایس) کے طور پر 2,40,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس میں کیپٹل کے تحت 1,85,000 کروڑ روپے، ریلوے سیفٹی فنڈ کے تحت 45,000 روپے کروڑ اور راشٹریہ ریل سنرکشا کوش کے لیے 10,000 کروڑ روپے شامل ہیں۔

مجموعی بجٹ سپورٹ میں سے کل 31,850 کروڑ روپے 24-2023 کے لیے پلان ہیڈ ’’نئی لائنز‘‘ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ 24-2023کے  دوران نئی لائنز کے لیے زون وائز فنڈ مختص کیا گیا ہے:

(روپےکروڑوں میں)

ریلوے

نئی لائن پروجیکٹس کے لیے مجموعی بجٹ سپورٹ 24-2023

مرکزی

1234.95

مشرقی

432.95

شمالی

11617.30

شمال مشرقی

792.00

شمال مشرقی سرحد

6591.00

جنوبی

1158.15

جنوبی وسطی

819.50

جنوب مشرقی

14.90

مغربی

1011.70

مشرقی وسطی

1518.02

مشرقی ساحل

1984.00

شمال وسطی

2.13

شمال مغربی

861.65

جنوب مشرقی وسطی

389.00

جنوب مغربی

1408.35

مغربی وسطی

2014.40

کل

31850.00

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نئی ریل گاڑیوں / ٹرین خدمات کا آغاز ریلوے کے روزمرہ کے کاموں کا ایک حصہ ہے۔ 24-2023 کے لیے پلان ہیڈ ’’کسٹمر ایمینیٹیز‘‘ کے لیے مجموعی بجٹ سپورٹ میں سے 13,150 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ مختلف وراثتی /پہاڑی راستوں کے لیے ہائیڈروجن فیول سیل پر مبنی 35  ریل گاڑیوں کے فروغ کو بجٹ 24-2023 میں 2800 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ، وراثتی راستوں کے لیے ہائیڈروجن انفراسٹرکچر کا قیام بھی 600 کروڑ روپے کی لاگت سے شامل کیا گیا ہے۔

یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس ۔ ت ح                                               

U2758



(Release ID: 1907408) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Telugu