امور داخلہ کی وزارت
ماڈل جیل مینوئل کا نفاذ
Posted On:
15 MAR 2023 4:54PM by PIB Delhi
سال 2016 میں وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے تیار کردہ ماڈل جیل مینوئل، 2016 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کو ان کے متعلقہ دائرہ اختیار میں اپنانے اور لاگو کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ آج تک، 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تمام علاقوں نے ماڈل جیل مینوئل 2016 کو اپنانے کی تصدیق کی ہے۔ وزارت داخلہ اقاعدگی سے اس معاملے کو بقیہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ اعلیٰ سطح پر مواصلات بھیج کر اور ویڈیو کانفرنس میٹنگوں کے ذریعے ریاستی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔
وزارت داخلہ نے ’جیلوں کی جدید کاری‘ پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے جس کی مالیت 2000000 روپے ہے۔ مالی سال 22-2021 سے مالی سال 26-2025 تک 950 کروڑ روپے، جس کا مقصد جیلوں کے سازوسامان کو جدید بنانا اور ملک کی جیلوں میں سکیورٹیی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔ جیلوں کی جدید کاری کے منصوبے کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں:
(i) تکنیکی مداخلتوں اور اعلیٰ حفاظتی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعے جیلوں میں سکیورٹی کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر لاجسٹک سہولیات میں اضافہ کرنا ۔
(ii) ہنر مندی، بازآبادکاری اور رویے کی تبدیلی وغیرہ پر پروگراموں/ پہل کے ذریعے اصلاحی انتظامیہ پر توجہ مرکوز کریں۔
جیلوں کی جدید کاری کے منصوبے پر عمل آوری کے لیے تفصیلی رہنما خطوط تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیج دیے گئے ہیں۔ 9.00 کروڑ روپے کرناٹک سرکار کے یے جاری کیے گئے ہیں ۔ یہ رقم مالی سال 22-2021 میں جیلوں کی جدیدکاری کے پروجیکٹ کے تحت بھیجے گئےہیں اور 100.00 کروڑ روپے ریاست میں اعلیٰ سکیورٹی والی جیل قائم کرنے کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔
یہ جانکاری امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس ۔ ت ح
16.03.2023
U – 2785
(Release ID: 1907403)
Visitor Counter : 76