شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، راؤ اندرجیت سنگھ نے ”ہندوستان میں خواتین اور مرد 2022“ کی اشاعت کا اجرا کیا

Posted On: 15 MAR 2023 8:29PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، راؤ اندرجیت سنگھ نے آج نئی دہلی میں ”ہندوستان میں خواتین اور مرد 2022“ کے عنوان سے ایک اشاعت کا 24واں شمارہ جاری کیا، جس کے بعد ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر (آزادانہ چارج)، وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ اور منصوبہ بندی کی وزارت اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے قدیم ہندوستان میں خواتین کی حیثیت کے بارے میں بات کی جب خواتین کو مردوں کے مقابلے میں مساوی حیثیت سے زیادہ درجہ دیا گیا تھا جو وقت کے ساتھ ساتھ مختلف وجوہات کی بنا پر بگڑتی رہی ہے۔ اب، وقت ہمارے پاس ہے اور ہم خواتین کو ان کی کھوئی ہوئی حیثیت کو واپس لانے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہے ہیں۔ صنفی مساوات کے حصول کے لیے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے، انھوں نے اعداد و شمار کے ساتھ ہونے والی بہتری کی نمائش کی۔ وزیر نے صنفی اعداد و شمار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اعداد و شمار کے ایک بڑے ذخیرے والی اشاعت کو پالیسی سازوں کے استعمال میں لایا جانا چاہیے۔

 

 

اس تقریب میں حکومت ہند کی وزارتوں/محکموں اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کی قابل ذکر شرکت دیکھنے میں آئی۔

محترمہ نویدیتا گپتا، ڈائرکٹر جنرل، MoSPI نے اپنے خطاب میں سیمینار کی اشاعت اور موضوع کے بارے میں مختصر بات کی۔ جناب شومبی شارپ، اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے ہندوستان نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے حکومت کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے صنفی اعداد و شمار کی اہمیت پر زور دیا۔ پروفیسر راجیوا لکشمن کرندیکر، چیئرپرسن، قومی شماریاتی کمیشن، نے کہا کہ شماریات دانوں کا کردار صارفین کے ہاتھ میں جنس سمیت تمام ڈیٹا کو دینا ہے تاکہ وہ ڈیٹا کا مناسب استعمال کر سکیں۔

اشاعت ”ہندوستان میں خواتین اور مرد“ ایک جامع اور بصیرت انگیز دستاویز ہے جو تعلیم، صحت، روزگار، اور سیاسی شرکت جیسے موضوعات کی ایک وسیع رینج پر ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔ یہ جنس، شہری-دیہی تقسیم، اور جغرافیائی خطہ کے لحاظ سے الگ الگ ڈیٹا پیش کرتا ہے، جو خواتین اور مردوں کے مختلف گروہوں کے درمیان موجود تفاوت کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے ایک حصے کے طور پر، صنفی اعداد و شمار کی اہمیت اور پالیسی سازی میں اس کے کردار پر بات کرنے کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اشاعت ”ہندوستان میں خواتین اور مرد 2022“ وزارت کی ویب سائٹ (https://mospi.gov.in/) پر دستیاب ہے۔

افتتاحی سیشن کے بعد ”پالیسی سازی میں صنفی اعداد و شمار کا کردار“ پر ایک سیمینار ہوا جس کی صدارت محترمہ نویدیتا گپتا، ڈائریکٹر جنرل، MoSPI نے کی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2776



(Release ID: 1907402) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi