ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل زولوجیکل پارک میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد

Posted On: 15 MAR 2023 7:54PM by PIB Delhi

سنٹرل زو اتھارٹی (CZA) کے تعاون سے 13 سے 15 مارچ 2023 کو شمالی علاقوں کے چڑیا گھر کے محافظین کے لیے تین روزہ صلاحیت میں اضافے کی ورکشاپ کا اہتمام نیشنل زوولوجیکل پارک، نئی دہلی (دہلی چڑیا گھر) میں کیا گیا۔

 

 

ممبر سکریٹری، سنٹرل زو اتھارٹی، ڈاکٹر سنجے شکلا نے پہلے دن افتتاحی سیشن کی صدارت کی، جس کے بعد نیشنل زولوجیکل پارک کے بارے میں پریزنٹیشنز اور چڑیا گھر کے جائزہ اور اس کے بنیادی اہداف پر ورکشاپس کی گئیں۔

دوسرے دن چڑیا گھر کے محافظین کے روزمرہ کے کاموں کا مظاہرہ کرنے کے لیے فیلڈ وزٹ کیا گیا۔ اس کے بعد تھیوری سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں چڑیا گھر کے رکھوالوں کے فرائض اور ذمہ داریوں، جانوروں کی رہائش اور دیکھ بھال وغیرہ کا خاکہ پیش کیا گیا۔ تیسرے دن شرکا کو ریکارڈ رکھنے کی بنیادی باتوں اور قیدی جانوروں کی صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں تربیت دی گئی۔

 

 

چھ ریاستوں کے 19 چڑیا گھروں کے کل 34 شرکا نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ورکشاپ میں حصہ لیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر نیشنل زولوجیکل پارک نے تمام شرکا میں ورکشاپ کی تکمیل کے سرٹیفکیٹس اور سووینئرز تقسیم کیے۔

 

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2777


(Release ID: 1907399) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi